جنت مرزا کی نئی فلم کا گانا کل ریلیز ہوگا
ٹک ٹاک اسٹار نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے فلم اور گانا دیکھنے کا کہا، انہوں نے بتایا کہ کل گانا شام آٹھ بجے ریلیز ہوگا۔

ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے انسٹاگرام پر اپنی مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے نئی آنے والی فلم کے متعلق بتایا ہے، انہوں نے کہا کہ اس فلم کا گانا کل شام آٹھ بجے یوٹیوب چینل پر ریلیز ہو رہا ہے۔
جنت مرزا اپنی ویڈیو میں کہہ رہی ہیں کہ میری پنجابی فلم ‘تیرے باجرے دی راکھی’ عیدالفطر پر ریلیز ہونے جا رہی ہے اور مجھے امید ہے کہ آپ لوگوں کو بہت پسند آئے گی۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ فلم کا پہلا گانا ‘تینو ویکھاں تے ویکھی جاواں’ کل شام آٹھ بجے ایس ایس آر پکچرز کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ریلیز ہونے جا رہا ہے۔
جنت مرزا نے یہ گانا گا کر بھی سنایا، انہوں نے کہا کہ آپ سب کو یہ گانا ضرور سننا چاہیے، آپ کو بہت پسند آئے گا۔
انہوں نے مداحوں سے کہا کہ چھوٹی عید پر آپ سب نے فلم دیکھنے ضرور آنا ہے، ویڈیو کے آخر میں انہوں نے پنجابی زبان میں بھی گفتگو شروع کردی۔
انہوں نے کہا کہ بہت ودھیا فلم ہے، توانوں بہت چنگی لگے گی، میں آپ سب کا انتظار کروں گی۔
جنت مرزا کی اس انسٹاگرام پوسٹ کو ایک دن میں ڈھائی لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔









