اداکار فیروز خان اور عدیل چوہدری کے ریحام خان کی تصویر پر بے ہودہ تبصرے

ریحام خان نے آرٹسٹس کو اپنے کام پرتوجہ دینے کا مشورہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ فنکاروں کو ان سیاستدانوں پر حملہ کرنے کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے

پاکستان کی سیاسی  جماعتوں کی جانب سے قومی اسمبلی میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد  پیش کی گئی اس موقع پر عمران خان کی سابق اہلیہ  ریحام خان  بھی اسمبلی ہال میں موجود تھیں، عمران خان کی برطرفی پر خوشی کا اظہار کرنے پر ریحام خان  پر شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے سخت تنقید کی۔

معروف اداکار فیروز خان نے  سماجی رابطوں کی ویب سائٹ  ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ریحام خان کی تصویر پر صرف ایک جملہ ‘سانپ’تحریر کیا ،  ایسا ہی اداکار عدیل چوہدری نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پرریحام خان کیلئے کیا، انھوں نے ریحام خان کی تصویر کےپر اپنا تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’بہت خطرناک عورت ہے۔’

یہ بھی پڑھیے

ریحام خان نے عمران خان کو کس ولن سے تشبیہ دے دی؟

بے بنیاد الزام تراشی، مراد سعید نے ریحام خان کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

اس سے قبل اداکار منیب بٹ کی اہلیہ اور اداکار ایمن خان نے بھی سابق اہلیہ کے حوالے سے  اپنے انسٹاگرام پر لکھا کہ ’سابق بے رحم۔‘ منیب بٹ نے لکھا کہ آپ نے اپنی فلم جانان میں بھاری سرمایہ کاری کی، اپنے سیٹ کا صوفہ فرنیچر تک آپ نے عمران خان کا نام استعمال کرکے لوگوں سے مفت میں لیا تھا۔ انہوں نے لکھا کہ ’ہمیں پڑھانے کی ضرورت نہیں ہے اور اتنا بے رحم بندھنا بند کریں۔

ریحام خان نے اپنی ٹویٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کی حمایت اور اپنےاوپر تنقید کرنے والی شوبزسیلیبرٹیزپرکڑی تنقید کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ،’یہ دیکھنا افسوسناک ہے کہ آن اسکرین ٹیلنٹ کی وجہ سے جن اداکاروں کی ہم عزت کرتے ہیں وہ بےشرمی کے ساتھ فاشسٹ اقتدار کی آواز بنے ہوئے ہیں جو کہ بس روانہ ہونے والی ہے’۔

ریحام نے آرٹسٹس کو اپنے کام پرتوجہ دینے کا مشورہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ فنکاروں کو ان سیاستدانوں پر حملہ کرنے کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے جن سے حکومت کو خطرہ ہو

متعلقہ تحاریر