شعیب ملک کے ساتھ فوٹوشوٹ سے ہم دونوں کو فائدہ ہوا، عائشہ عمر
نعمان اعجاز نے اپنے پروگرام میں عائشہ عمر سے کہا کہ ثانیہ مرزا کو اس فوٹوشوٹ میں بہت دفعہ ٹیگ کیا گیا، عائشہ نے کہا وہ اچھی خاتون ہیں۔

خوبصورت اور اسمارٹ اداکارہ عائشہ عمر نے نعمان اعجاز کو انٹرٹینمنٹ پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ شعیب ملک اور مجھے ایک ساتھ فوٹوشوٹ کرنے کا نقصان نہیں فائدہ ہوا۔
نعمان اعجاز نے سوال پوچھا تھا کہ کتنا نقصان ہوا شعیب ملک کو آپ کے ساتھ فوٹوشوٹ کرنے کا؟
View this post on Instagram
جواب میں عائشہ عمر نے کہا کہ شعیب کو بہت فائدہ نہیں ہوا؟ نقصان نہیں ہوا، ہم دونوں بہت اچھے دوست ہیں اور بس ویسے ہی موج مستی میں وہ شوٹ کرلی اور ہم دونوں کو فائدہ ہی ہوا، نقصان نہیں ہوا۔
نعمان اعجاز نے ازراہِ مذاق عائشہ کو چھیڑتے ہوئے کہا کہ آپ کو پتا ہے ثانیہ مرزا کو کتنی دفعہ وہ تصویریں ٹیگ ہوئی ہیں؟
عائشہ عمر نے کہا کہ ثانیہ مرزا نہایت بہترین خاتون ہیں، اور اُن کو پتا ہے کہ شعیب اور میں بہت اچھے دوست ہیں۔
یہ فوٹوشوٹ بھی ہنسی مذاق میں ہی ہوگیا تھا اور ہم نے اس پر بننے والی میمز کو بھی بہت انجوائے کیا۔
عائشہ عمر نے بتایا کہ ایک بار تو میں نے ایک ٹرول کو جواب بھی دیا۔
وہ پوچھ رہا تھا کہ آپ کی شادی کب ہو رہی ہے؟ تو میں نے کہا کہ بھئی ہم دوست ہیں بہت اچھے اور شعیب ملک اپنی شادی شدہ زندگی میں بہت خوش ہیں۔
اس کے بعد سائیڈ پر بیٹھے ہوئے دو نائب کامیڈینز نے عائشہ عمر سے پوچھا کہ لوگ جاننا چاہ رہے ہیں عائشہ جی کہ آپ کی شادی کب ہو رہی ہے؟
پہلے تو عائشہ بہت شرمائیں، اور اسی شرمیلے شرارتی انداز میں انہوں نے کہا ‘پتا نہیں’۔









