سیاست میں ہونیوالے غنڈہ گردی کے واقعات ملک کی بدنامی کا سبب
عشنا شاہ نے کہا کہ ہمارے فنکار عالمی ایوارڈ جیت رہے ہیں، کھلاڑی نام روشن کررہے ہیں لیکن سیاسی واقعات سے ملک کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔

خوبصورت اور اسمارٹ اداکارہ عشنا شاہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر کرکٹ ٹیم ہمارے لیے فخر کا باعث بنی ہوئی ہے، اداکار اور فلمساز آسکر جیت رہے ہیں۔
عشنا نے کہا کہ ہمارے موسیقار گریمی ایوارڈ جیت رہے ہیں، کوک اسٹوڈیو جیسا پلیٹ فارم پوری دنیا میں تہلکہ مچا رہا ہے۔
Internationally, 🇵🇰 cricket team making us proud, actors & filmmakers winning Oscars, Musician brought home a Grammy, platforms like coke studio shaking the world & then we have these repulsive acts of hooliganism & violence during this political turmoil that sadly, bring shame.
— Ushna Shah (@ushnashah) April 15, 2022
اسی کے ساتھ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد ہمارے یہاں اس سیاسی ہنگامہ خیزی میں غنڈہ گردی اور تشدد کے گھناؤںے واقعات ہو رہے ہیں جن کی وجہ سے ہمیں شرمندہ ہونا پڑتا ہے۔
عشنا شاہ کا شمار شوبز انڈسٹری کی ان چند اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو کہ ظاہری حسن کے ساتھ ساتھ شعور کی دولت سے بھی مالا مال ہیں۔
بلکہ یوں کہا جائے کہ عشنا شاہ شعور کی بھی superlative ڈگری پر ہیں تو غلط نا ہوگا۔
اس ٹویٹ میں ایک پیغام تو پوری قوم کے لیے ہے کہ سیاسی اختلافات کی بناء پر جس قسم کا رویہ اختیار کیا جا رہا ہے یہ ہرگز درست نہیں، اس رویے سے پوری دنیا میں ہماری جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔
کسی زمانے میں پاکستانی سیاست میں مروت، لحاظ، ادب، تمیز، تہذیب، احترام، وضع داری رائج تھی لیکن اب ان بہترین اصولوں کی جگہ وحشت، درندگی، بداخلاقی، بدتہذیبی، بدتمیزی نے لے لی ہے۔
دوسری بات یہ معلوم ہوتی ہے کہ بےشک عشنا شاہ صف اول کی اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں، بےانتہا خوبصورت اور پرکشش ہیں لیکن انہوں نے کتاب کا ساتھ نہیں چھوڑا۔
ان کی کتب بینی کا ہی اثر ہے جو کہ ان کی گفتگو میں نمایاں ہے، جو باتیں اکثر وہ ٹویٹس میں یا ٹی وی چینلز پر کرتی ہیں اس کے لیے ایک خاص قسم کی ذہنی اور فکری بالیدگی کی ضرورت ہے جو کہ کتاب، رسالے یا اخبارات پڑھے بغیر ممکن نہیں۔









