اداکارہ صنم سعید ذہنی صحت سے متعلق رہنمائی کیلیے سرگرم
اداکارہ نے ذہنی سکون کیلیے خدمات فراہم کرنے والے فلاحی ادارے کو امداد دینے کی اپیل بھی کردی

اداکارہ صنم سعید ذہنی صحت کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کیلیے سرگرم ہوگئیں۔ اداکارہ نے ذہنی سکون کیلیے خدمات فراہم کرنے والے فلاحی ادارے کو امداد دینے کی اپیل بھی کردی۔
اداکارہ صنم سعید نے ذہنی سکون کیلیے کام کرنے والے ادارے برٹش ایشین ٹرسٹ کی ویب سائٹ کا لنک بھی اپنے ٹوئٹ میں شیئر کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
نادیہ جمیل بچوں سے جنسی ذیادتی کے خلاف پھٹ پڑیں
برطانوی گلوکارہ دعا لیپا نے فلسطینیوں پر حملے کے خلاف آواز اٹھا دی
اداکارہ نے لکھا کہ اگر آپ ذہنی سکون کے مقصد کے لیے چندہ دینا چاہتے ہیں تو اس ویب سائٹ کو دیکھیں۔ ادکارہ نے مزید لکھا کہ جنوبی ایشیا میں ذہنی صحت کا ایک بہت بڑا بحران ہے اور برٹش ایشین ٹرسٹ اس حوالے شعور اور مدد فراہم کرسکتا ہے۔
https://t.co/tTyN32SkQr check out this space if you’d like to make a donation to the cause #peaceofmind. There is a huge #mentalhealth crisis in South Asia and we need all the awareness and support we can get. 🙏🏽 @britishasiantst
— Sanam Saeed (@sanammodysaeed) April 16, 2022
یاد رہے کہ اداکارہ صنم سعید نے اس سے قبل سرطان میں مبتلا آکسفورڈ اور لمز سے فارغ التحصیل اور فل برائٹ پی ایچ ڈی اسکالر صنعان میمن کے علاج کے لیے آواز اٹھائی تھی جس کے بعد سندھ حکومت نے صنعان میمن کا علاج کرانے کا اعلان کیا تھا۔









