نیٹ فلکس کا پاس ورڈ شیئرنگ پر پھر عالمی کریک ڈاؤن کا انتباہ

دنیا بھر میں10کروڑ سے زائد گھرانے مشترکہ پاس ورڈ استعمال کر رہے ہیں جن میں  سے 3کروڑ خاندانوں  کا تعلق امریکا اور کینیڈا سے ہے،کمپنی

دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو اسٹریمنگ کمپنی نیٹ فلکس  نے ایک مرتبہ پھر پاس ورڈ شیئرنگ پر عالمی کریک ڈاؤن  کاانتباہ جاری کیاہے۔بظاہر یہ انتباہ حتمی  ہے جس میں کے بعد خاندان کے کسی فرد یا دوستوں  کو نیٹ فلکس کے پاسورڈ کی شیئرنگ کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔

نیٹ فلکس کے مطابق اس کا اندازہ ہے کہ دنیا بھر میں10کروڑ سے زائد گھرانے ممکنہ طور پر مشترکہ پاس ورڈ استعمال کر رہے ہیں جن میں  سے 3کروڑ خاندانوں  کا تعلق امریکا اور کینیڈا سے ہے۔

یہ بھی پڑھیے

دو لاکھ سبسکرائبرز کی بےوفائی، نیٹ فلکس کو 54 ارب ڈالر کا نقصان

ایمیزون نے ایلیکسا سروس بند کرنے کا اعلان کردیا

اپنے شیئر ہولڈر کےنام سہ ماہی  خط میں نیٹ فلکس  نے تسلیم کیا کہ اس نے جان بوجھ کر گھر سے باہر پاس ورڈ شیئر کرنے کی اجازت دی ہے کیونکہ اس عمل سے صارفین کو سروس سے منسلک کرنے میں مدد ملی لیکن ڈزنی، وارنر برادرز ڈسکوری، پیراماؤنٹ گلوبل، این بی سی یونیورسل، ایپل ٹی وی پلس  اور دیگر اسٹریمرز کےساتھ مسابقت کے نتیجے میں  اسکی ترقی میں کمی آئی ہے۔ نیٹ فلکس نے کہا کہ اس لیے اب وہ چاہتا ہے کہ پاس ورڈز  سے استفادہ کرنے والے لاکھوں گھرانے اب ادائیگی شروع کردیں ۔

کمپنی نے  31 مارچ 2022کو ختم ہونے والی پہلی سہ ماہی میں 2لاکھ سبسکرائبرز  کے چھوڑ جانے کا اعتراف کیا ہے ۔10 سال سے زائد عرصے میں ایسا پہلی  ہوا ہے کہ نیٹ فلکس نے ایک سہ ماہی کے دوران سبسکرائبرز کھوئے ہیں۔ کمپنی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دوسری سہ ماہی میں اسے مزید 20لاکھ صارفین کانقصان اٹھانا پڑسکتا ہے ۔

نیٹ فلکس  کے اس وقت دنیا بھر میں22کروڑ 20لاکھ سبسکرائبرز ہیں ۔ کمپنی نے کرونا وبا کے دوران تیزترین ترقی کا لطف اٹھایا تھا تاہم اب صارفین کی تعداد میں اضافہ تیزی سے سکڑتے ہوئے منفی ہو گیا ہے ۔

کمپنی نے اپنے شیئر ہولڈر نوٹ میں کہا کہ پاسورڈ شیئرنگ کے نتیجے میں زیادہ سے زیادہ لوگ نیٹ فلکس سے لطف اندوز ہوئے اور ہمیں ترقی میں مدد ملی، ہم نے ہمیشہ پروفائلز اور ایک سے زیادہ اسٹریمز جیسی خصوصیات کے ساتھ ایک گھر کے اندر اشتراک کو آسان بنانے کی کوشش کی ہے لیکن وقت بدل گیا ہے اور جب ترقی رک جاتی ہے تو رویے بدل جاتے ہیں۔

اس سال کے شروع میں نیٹ فلکس نے چلی، کوسٹا ریکا اور پیرو میں پاس ورڈ کے اشتراک کو روکنے کے لیے مختلف طریقوں کی جانچ شروع کی۔ ایگزیکٹوز نے منگل کو کمپنی  کے شیئر ہولڈر نوٹ  میں  کہا کہ وہ ان ممالک میں اپنے وضع کردہ ماڈل کو بڑھا سکتی ہے، ایسے اکاؤنٹس پر اضافی چارج کر سکتی ہے جو گھر سے باہر پاس ورڈ شیئر کرتے ہیں۔کمپنی نے تاحال کوئی ٹھوس عالمی حکمت عملی کا خاکہ نہیں بنایا لیکن امکان ظاہر کیا ہے کہ عالمی تبدیلیاں 2023 کے اوائل میں آ سکتی ہیں۔

متعلقہ تحاریر