مہوش حیات اور حمیمہ ملک ترکی کی سیر کو نکل گئیں

رمضان میں شوبز سرگرمیاں محدود ہونے کے بعد اداکار نجی زندگی میں مصروف ہیں، حمیمہ نے مولانا رومیؒ کے مزار پر حاضری دی۔

رمضان کے مہینے میں شوبز سرگرمیاں محدود ہونے کی وجہ سے شوبز ستارے اپنی نجی زندگی میں مصروف نظر آتے ہیں، مہوش حیات اور حمیمہ ملک آج کل ترکی کی سیر کو نکلے ہوئی ہیں۔

حمیمہ ملک نے تصویر شیئر کی جس میں وہ مولانا جلال الدین رومیؒ کے مزار شریف کے باہر کھڑی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HUMAIMA MALICK (@humaimamalick)

حمیمہ نے سفید رنگ کا خوبصورت سویٹر پہنا ہوا ہے اور سبز رنگ کی عمدہ شال بھی اوڑھ رکھی ہے۔

سینئر اداکار منظر صہبائی نے حمیمہ ملک کو کمنٹ کر کے شاباشی دی۔

دوسری طرف پرکشش اور خوبصورت اداکارہ مہوش حیات بھی استنبول کے سیر سپاٹے کر رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)

مہوش نے تصویر شیئر کی جس میں وہ یوگا کے انداز میں پوز دے رہی ہیں۔

مہوش حیات کے سامنے خوبصورت نیلا سمندر اور نیلا آسمان نظر آ رہا ہے۔

متعلقہ تحاریر