انوشے عباسی کو جویریہ عباسی کیوں یاد آرہی ہیں؟

ادکارہ انوشے عباسی نے انسٹاگرام پر جویریہ عباسی کے ہمراہ لی گئی تصویر کھینچی گئی، انہوں نے کہا کہ مجھے جویریہ یاد آرہی ہیں۔

اداکارہ انوشے عباسی نے انسٹاگرام پر اپنی اور جویریہ عباسی کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے جویریہ کو ٹیگ کیا اور لکھا کہ آپ کو یاد کر رہی ہوں۔

جواب میں جویریہ عباسی نے کہا کہ میں بھی آپ کو یاد کر رہی ہوں، میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں۔

جویریہ عباسی کے کمنٹ پر پاکستانی سلیبرٹیز نامی اکاؤنٹ سے کمنٹ آیا کہ حذیفہ پر ضرور نظر رکھیے گا۔

دیگر صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے انوشے اور جویریہ کو بہت سراہا۔

تصویر میں جویریہ عباسی نہایت دیدہ زیب ٹریک سوٹ پہنی ہوئی ہیں، سرمئی رنگ کی ٹی شرٹ اور سرمئی رنگ کے سویٹ پینٹ ان پر بہت جچ رہی ہے۔

انوشے عباسی نے نیلی جینز پر سفید چھوٹی شرٹ پہنی ہوئی ہے لیکن اس پر ایک زرد رنگ کی جیکٹ بھی پہنی ہوئی ہے۔

بہت عرصے بعد ایسا ہوا کہ انوشے نے جویریہ کے ہمراہ کوئی تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی۔

متعلقہ تحاریر