مایا علی بھی لوڈشیڈنگ اور گرمی سے پریشان

اداکارہ نے کہا کہ ویلکم ٹو پرانا پاکستان، انسٹاگرام پر گھر میں جلائی گئی موم بتی کی تصویر لگا دی، کہا کہ یو پی ایس چارج کرنے کیلیے بجلی نہیں۔

اداکارہ مایا علی بھی لوڈشیڈنگ سے تنگ آگئیں، انسٹاگرام اسٹیٹس پر کہا کہ پرانے پاکستان میں خوش آمدید، آج بڑی رات ہے اور بدترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

اداکارہ مایا علی نے اپنے انسٹاگرام پر اسٹیٹس لکھا کہ پرانے پاکستان میں خوش آمدید جہاں کوئی بجلی نہیں ہے، لوڈ شیڈنگ عروج پر ہے، زندگی دوبارہ بہت آفت زدہ ہو گئی ہے۔

مایا علی نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں سے ہمیں صرف 10 گھنٹے بجلی مل رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج خاص طور پر، اس بڑی رات کو کہ جب ہر شخص عبادت کر رہا ہو گا تو بد ترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

مایا علی نے ایک اسٹیٹس میں گھر میں جلائی گئی موم بتی کی تصویر شیئر کی۔

موم بتی والی تصویر کے ساتھ انہوں نے کیپشن دیا کہ جب گھر میں اتنی بھی بجلی نہ ہو کہ آپ یو پی ایس چارج کر سکیں۔

متعلقہ تحاریر