مس مارویل 16 جون کو پاکستان میں ریلیز ہوگی

شرمین عبید چنائے نے مس مارویل کو پاکستان میں نشر کرنے کیلیے اہم کردار ادا کیا، نئی سیریز صرف پاکستان میں ریلیز ہوگی۔

شرمین عبید چنائے نے اپنے انسٹاگرام پر بتایا کہ عید کے موقع پر میرے پاس پاکستانیوں کیلیے عید کا ایک تحفہ ہے، ایک زبردست خبر ہے بتانے کیلیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ملک بھر کے تھیٹرز میں مس ماریل لے کر آرہے ہیں۔

ماریل اسٹوڈیوز کی تیار کردہ مس مارویل جلد پورے پاکستان کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

شرمین نے لکھا کہ والڈ ڈزنی کمپنی اور مارویل اسٹوڈیوز ایک اہم اعلان کرنا چاہتے ہیں۔

مارویل اسٹوڈیوز کی تیار کردہ نئی اصل سیریز مس مارویل صرف پاکستان کے سنیماز میں ریلیز ہوگی۔

ڈزنی اور ماریل چھ قسطوں پر مشتمل سیریز کیلیے ایک خاص سینما کا فارمیٹ تخلیق کر رہے ہیں جس کے تین حصے ہوں گے۔

مس مارویل کی پہلی اور دوسری قسط 16 جون کو ڈہبیو ہوگا جبکہ تیسری اور چوتھی قسط 30 جون کو نشر ہوگی۔

14 جولائی کو مس مارویل کی قسط 5 اور 6 ریلیز کی جائے گی۔

شرمین عبید چنائے نے بتایا کہ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا تاکہ پہلی پاکستانی مارویل سپرہیرو کمالہ خان کیلیے جشن منایا جاسکے۔

سیریز میں مختلف افراد کو کاسٹ کیا گیا ہے اور ڈزنی اور مارویل نہیں چاہتے تھے کہ پاکستانی شائقین مس مارویل کو نہ دیکھ سکیں۔

متعلقہ تحاریر