برطانوی ڈپٹی چیف آف مشن مارٹن ڈاسن فلم” دم مستم“ کے معترف
مارٹن ڈاسن نےنہ صرف سنیما جاکر فلم دیکھنے کا اعتراف کیا ہے بلکہ فلم کو زبردست اور دو مرتبہ دیکھنے کے قابل قرار دیدیا
عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی عمران اشرف اور امر خان کی فلم” دم مستم“ کامیاب کے جھنڈے گاڑ رہی ہے۔
برطانوی ڈپٹی چیف آف مشن مارٹن ڈاسن نےنہ صرف سنیما جاکر فلم دیکھنے کا اعتراف کیا ہے بلکہ فلم” دم مستم“ کو زبردست اور دو مرتبہ دیکھنے کے قابل قرار دیدیا۔
یہ بھی پڑھیے
روحیل حیات نے سریلے جوکر کو قومی ترانے کیلیے منتخب کرلیا
حدیقہ کیانی نے عید کا دن بیٹے کے ساتھ گزارا
مارٹن ڈاسن نے گزشتہ روز 2 تصاویر ٹوئٹ کیں ۔ایک تصویر میں فلم کا پوسٹر موجود ہے جبکہ دوسری تصویر میں انہیں پوسٹر کے ساتھ کھڑا دیکھا جاسکتا ہے۔
Great film. Worth seeing twice. Well done to all involved #DumMastam pic.twitter.com/a5wZA8uzKT
— Martin Dawson (@MartinDkarachi) May 5, 2022
مارٹن ڈاسن نے لکھا کہ زبردست فلم ہے جسے دو مرتبہ دیکھا جاسکتا ہے، برطانوی سفارتکار نے فلم کی پوری ٹیم کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
Whattttt? Martin u actually went and saw it. 😱
— Sophie A. K (@SophieAKhawar) May 5, 2022
ایک صارف نے مارٹن ڈاسن کے ٹوئٹ پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے سوال کیا کہ کیا واقعی انہوں نے یہ فلم سنیما جاکر دیکھی ہے؟ جس پر مارٹن ڈاسن نے جواب دیا جی بالکل میں نے دیکھی ہے۔
That’s the way to go 👍
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) May 5, 2022
فلم کے پروڈیوسر عدنان صدیقی اور ہیروئن امر خان نے بھی فلم کو پسندکرنے پر مارٹن ڈاسن کا شکریہ اداکیا۔
Thanks Martin for loving our film
— Amar khan (@iamamarkhan) May 5, 2022
واضح رہے کہ ہدایت کار احتشام الدین کی فلم دم مستم عید الفطر کے دن ملک بھر میں ریلیز کی گئی تھی۔ یہ ادکار عمران اشرف اور اداکارہ امر خان کی پہلی فلم ہے۔ یاد رہے کہ سینئر اداکار عدنان صدیقی کی بطور پروڈیوسر یہ پہلی فلم ہے۔