شہزاد رائے کے بلوچی گانے پر ایک دن میں 11 لاکھ کلکس

گلوکار شہزاد رائے نے بلوچی گانا 'واجہ' عید کے تیسرے دن یوٹیوب پر اپلوڈ کیا، 11 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

گلوکار شہزاد رائے نے عید پر اپنا نیا گانا ریلیز کر دیا، انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے گانے کی ایک مختصر کلپ شیئر کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shehzad Roy (@officialshehzadroy)

شہزاد رائے کا نیا گانا بلوچستان سے متعلق ہے، گانے کا عنوان ‘واجہ’ ہے۔

شہزاد رائے نے لکھا کہ ‘میرے نام میں آدھا پاکستان، میں ہوں بلوچستان’۔

گانے میں شہزاد رائے کے ساتھ نوین دل پل، واسو، شانی حیدر اور رئیسہ رانی نے بھی گلوکاری کی ہے۔

یہ گانا گزشتہ روز عید کے تیسرے دن یوٹیوب پر اپ لوڈ کیا گیا تھا۔

اب تک 11 لاکھ سے زائد افراد شہزاد رائے کے نئے گانے ‘واجہ’ کو دیکھ چکے ہیں۔

گانے میں بلوچ ثقافتی لباس پہنے بچوں کو بلوچی رقص کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر