عامر لیاقت اپنی اہلیہ سے متعلق افسوسناک حقائق سامنے لے آئے
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے دانیہ شاہ کے آڈیو پیغامات جاری کر دیئے، ڈاکٹر صاحب کا دعویٰ ہے کہ دانیہ مبینہ طور پر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث تھیں۔

اینکرپرسن، مذہبی اسکالر، سیاستدان اور سابق ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنی اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ کے آڈیو پیغامات ٹوئٹر پر شیئر کر دیئے۔
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنی اہلیہ کے آڈیو پیغامات شیئر کیے ہیں جن کو سن کر سبھی حیرت زدہ رہ گئے۔
بے بس ہوں مجبورہوں کہ حقیقت سے آشنا کروں سینے پر بھاری بوجھ رکھے چار ماہ سے زندہ تھا گو کہ اب بھی زندہ ہوں لیکن کچھ حقائق آپ سے سانسیں چھین لیتے ہیں، ۴ ماہ کی شادی میں تین مرتبہ تین ماہ صرف بہاولپور آناُجاناُُاور جب یہ حقائق سامنے آئے تو جھوٹے الزامات کے ساتھ تنسیخ نکاح کا دعوی pic.twitter.com/OVjUMWBCiw
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) May 7, 2022
ڈاکٹر صاحب نے آڈیو پیغامات شیر کرتے ہوئے کیپشن دیا کہ بہت بے بس اور مجبور ہو کر ایسا کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے گھر کا یہ سچ باہر نہیں لانا چاہتے تھے لیکن مجبوراً انہیں ایسا کرنا پڑ رہا ہے۔
دانیہ شاہ کے مبینہ آڈیو پیغامات سے ایسا لگ رہا ہے کہ وہ کچھ غیر اخلاقی کاموں میں ملوث تھیں۔
نشہ کر کے تشدد کرنے والے ظالم شوہہر پرتنسیخ نکاح کے دعوے سے ایک روز قبلُ یہ مظلوم لڑکی اپنے شوہر کو پہاولپور بلاُُرہی تھی کہ آکر لے جائے مکمل تفصیلات فیس بک اور انسٹا پر ہیں انسٹا پرہیں بہت مجبور ہو کر گھٹیا الزامات کے جواب کی خاطر گھر کا سچ بتا رہا ہوں معذرت چاہتا ہوں pic.twitter.com/THwiwCtXmY
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) May 7, 2022
ڈاکٹر صاحب نے ایک اور ٹویٹ میں اپنی اہلیہ کے ساتھ ہونے والی گفتگو کے اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے۔
اسکرین شاٹس دیکھ کر پتا چلتا ہے کہ دانیہ شاہ اپنے خاوند عامر لیاقت کو میکے میں بہاولپور بلا رہی تھیں۔
دانیہ شاہ مبینہ طور پر اصرار کر رہی تھیں کہ ڈاکٹر صاحب مجھے آ کر لے جائیے، آپ آئیں گے تو میں آؤں گی۔









