عامر لیاقت نے دانیا کو ان فالو کردیا، سابقہ بیگمات کے گن گانے لگے
گوکہ دونوں کو طلاق نہیں دی، مگر وہ باغیرت اور باحیا تھیں، دونوں کے لباس نے میرے لباس کی حفاظت کی،پہلے نام ہٹایا پھر طلاق کہنے کی ہمت کی،عامر لیاقت نے انسٹاگرام پر دانیا کو ان فالو بھی کردیا

پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے تیسری بیوی دانیا شاہ کے ٹھکرانے پر سابقہ بیگمات کے گن گانے شروع کردیے۔ عامر لیاقت نے انسٹاگرام پر دانیا کو ان فالو بھی کردیا۔
دانیا شاہ کی جانب سے خلع کا دعویٰ دائر کیے جانے کے بعد عامر لیاقت کافی تلملائے ہوئے ہیں اور دانیا شاہ پر سنگین الزامات عائد کرنے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر کافی متحریک ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیا شاہ بھی خلع کیلئے عدالت پہنچ گئیں
عامر لیاقت اپنی اہلیہ سے متعلق افسوسناک حقائق سامنے لے آئے
عامر لیاقت نے گزشتہ روز اپنی ایک انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ گوکہ دونوں کو طلاق نہیں دی، مگر وہ باغیرت اور باحیا تھیں، دونوں کے لباس نے میرے لباس کی حفاظت کی،پہلے نام ہٹایا پھر طلاق کہنے کی ہمت کی۔

عامر لیاقت نےمزید لکھا کہ تُو کتنی بہادر ہے کہ 15سال کی عمر میں طلاق مانگنے چل پڑی،چار ما ہ میں سے ایک ماہ میں بڑی عمر گزار لی تو نے، جا تجھے ان فالو کیا۔
واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین نے اپنی دوسری اہلیہ طوبیٰ انور کی جانب سے خلع کا دعویٰ دائر کرنے پر رواں سال فروری میں دانیا شاہ سے شادی کی تھی۔دانیاشاہ نے ہفتے کے روز بہاولپور کی عدالت میں تنسیخ نکاح کی درخواست دائر کرتے ہوئے عامر لیاقت پرسنگین الزامات عائد کیے تھے۔عدالت نے عامر لیاقت کو 16 مئی کو طلب کررکھا ہے۔









