عامر خان کو بیٹی نظر آرہی ہے، بکنی نہیں!
ایرا خان نے سالگرہ پول ایریا میں منائی، کیک کاٹتے وقت وہ بکنی میں تھیں اور عامر خان بھی موجود تھے، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی۔

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی صاحبزادی ایرا خان نے پچھلے دنوں اپنی 25 ویں سالگرہ منائی، سالگرہ ایک پول ایریا میں منائی گئی۔
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایرا خان بکنی پہنے ہوئے سالگرہ کا کیک کاٹ رہی ہیں جبکہ عامر خان عقب میں کھڑے ہیں۔
Let me break it down for you:
HE sees a DAUGHTER, and NOT a BIKINI.
And YOU see a BIKINI, and NOT a DAUGHTER.The problem here is YOU. pic.twitter.com/3EveTpTed1
— Khurram Qureshi (@qureshik74) May 11, 2022
ایک ٹوئٹر صارف کو اس بات پر اعتراض ہوا کہ کون سی بیٹی اپنے باپ کے سامنے بکنی میں کھڑی ہوتی ہے؟
شہری نے کہا کہ یہ لوگ (یعنی عامر خان اور ان کی فیملی) نئی نسل پر بہت برا اثر ڈال رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بالی ووڈ ہمارا کلچر تباہ کر رہا ہے اور اس طرح کے نامناسب معاملات کو جدیدیت کے نام پر عام کر رہا ہے۔
ایرا خان کے بکنی پہن کر کیک کاٹنے اور عامر خان کے وہاں موجود ہونے پر اعتراض کرنے والے صارف کو ایک پاکستانی شہری نے بہت عمدہ جواب دیا۔
خرم قریشی نے کہا کہ میں آپ کو آسان الفاظ میں یہ بات سمجھا دیتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ عامر خان کو اپنی بیٹی نظر آ رہی ہے، بکنی نہیں۔ اور آپ کو بکنی نظر آ رہی ہے، بیٹی نہیں۔









