بھارتی گلوکارہ سنندا شرما کس پاکستانی ڈرامے کی دلدادہ نکلیں؟
بھارتی اداکارہ کا ہم ٹی وی کی ڈرامہ سیریل میرے”میرے ہمسفر “ دیکھنے کا اعتراف، ہانیہ عامر اور فرحان سعید کی بھی تعریف کردی
بھارتی گلوکارہ سنندا شرما بھی پاکستانی ڈراموں کی دلدادہ نکلیں۔اس بات کا انکشاف اداکارہ نے سوشل میڈیا پر مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا۔
گلوکارہ سنندا شرما نے گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کی ایک نشست رکھی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ ژالے سرحدی کراچی کی گرمی سے پریشان
ہنزہ کے نوجوانوں نے پسوڑی کو نئے انداز میں پیش کردیا
گلوکارہ سنندا شرما نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ہاں جی کیاحال ہیں بادشاہو! آج تھوڑی گفتگو ہی کرلیجیے۔اس دوران ایک مداح نے سوال کیا کہ کیا آپ میرے ہم سفر دیکھ رہی ہیں؟
View this post on Instagram
گلوکارہ نے جواب دیا کہ جی میں”میرے ہمسفر “دیکھ رہی ہوں اور مجھےہانیہ عامر اور فرحان سعید سے محبت ہے۔ واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل میرے ہمسفرہم ٹی وی پر نشر ہورہا ہے جس میں اداکارہ ہانیہ عامر اور اداکار فرحان سعید میاں بیوی کا کردار ادا کررہے ہیں۔