ایکسینٹ کی آصف غفور کو لیفٹیننٹ جنرل بننے پر مبارکباد
اکسینٹ کے مرکزی گلوکار ایڈریان سینا نے ایک بار پھر چائے پینے کی خواہش کا اظہار کردیا

روم کے عالمی شہرت یافتہ بینڈ اکسینٹ کے مرکزی گلوکار ایڈریان سینا نے آصف غفور کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی کی مبارکباد پیش کی ہے۔
Congratulations to you my friend for being promoted to the rank of Lieutenant General @peaceforchange I can’t wait to have the Fantastic cup of tea again. #AsifGhafoor #ISPR #Akcent pic.twitter.com/gQWMPk0Ca7
— Akcent (@akcentofficial) November 25, 2020
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراکسینٹ نے پیغام جاری کیا ہے۔ پیغام میں لکھا کہ ‘لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر فائز ہونے پر مبارک ہو میرے دوست’۔
تاہم طنزومزاح کے ساتھ لکھا کہ ‘میں ایک بار پھر چائے کا لاجواب کپ پینے کا انتظار نہیں کرسکتا’۔
ساتھ ہی گزشتہ برس لی گئی تصویر بھی شیئر کی جس میں ایڈریان سینا اورآصف غفور چائے کے کپ لیے ساتھ کھڑے ہیں۔
اس سے قبل پاک فوج نے 6 میجرجنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں پر ترقی دی تھی۔
Promotions in the #Army : 6 Major Generals have been promoted to the Rank of Lieutenant General. Those promoted include MG Akhtar Nawaz , MG Sardar Hassan Azhar Hayat, MG Asif Ghafoor, MG Salman Fayyaz Ghani , MG Sarfraz Ali,MG Muhammad Ali.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 25, 2020
ڈی جی آئی ایس پی آر کی ٹوئٹ کے مطابق آصف غفور کو بھی میجر جنرل سے لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے