عدنان صدیقی کی کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کی سختی سے تردید
اداکار و فلم ساز نے سما ٹی وی کو زرد صحافت کا مرتکب قرار دیدیا، ن لیگ میں شمولیت سے متعلق خبر جھوٹی اور بے بنیاد خبر قرار دیدی
اداکار و فلم ساز عدنان صدیقی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کی تردید کرتے ہوئے سما ٹی وی کی خبر کو جھوٹی اور بے بنیاد قرار دیدیا۔
سما ٹی وی نے عدنان صدیقی کی لندن میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی تصویر شائع کرتے ہوئے عدنان صدیقی کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا دعویٰ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
بہت محنت کی ہے، دم مستم دیکھنے ضرور جائیں، عمران اشرف
کیا مہوش حیات ہالی ووڈ میں انٹری دینے والی ہیں؟
اداکار عدنان صدیقی نے اس حوالے سےاپنے وضاحتی ٹوئٹ میں لکھاہے کہ میں نے کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کی،سما نیوز کو ایسی جھوٹی اور بے بنیاد خبر شائع کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کرلینی چاہیے تھی۔یہ سراسر زرد صحافت ہے۔
I haven’t joined any political parties! SAMAA News should verify such fake and baseless news before publishing it. This is totally a yellow journalism. 👎@Samaanewtv
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) May 17, 2022
یاد رہے اداکار و فلم ساز عدنان صدیقی نے گزشتہ دنوں لندن میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی تھی جس کے بعد ان کے نام سے چلنے والے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یہ دعویٰ کیاگیا تھا کہ عدنان صدیقی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ سما ٹی وی نے اسی جعلی ٹوئٹ کو بنیاد پر بناکرعدنان صدیقی کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کی خبر شائع کردی تھی۔