غرور کا سر نیچا، اپنا علاج کروائیں، مشی خان کا عامر لیاقت کو مشورہ

سینئر اداکارہ نے کہا کہ عامر لیاقت حسین روزانہ کیمرے پر آکر ڈرامے بازی کرتے ہیں، ہم آپ کو ون وے ٹکٹ کروا کر دینگے تاکہ آپ باہر جائیں۔

سینئر شوبز شخصیت مشی خان نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ عامر لیاقت حسین روزانہ کیمرے کے آگے ڈرامے بازی کرتے ہیں، اب کہہ رہیں کہ میں پاکستان چھوڑ کر جا رہا ہوں۔

مشی خان نے پوچھا کہ کب جا رہے ہیں؟ اگر آپ کو ٹکٹ کا مسئلہ ہے تو ہم سب مل کر آپ کو ون وے ٹکٹ کروا کے دیتے ہیں تاکہ آپ وہاں جا کر آرام سے سکون کریں اور اپنے دماغ کا علاج کروائیں۔

مشی خان نے عامر لیاقت کو کہا کہ آپ کے غرور نے آپ کو ڈبو دیا اور آپ کے ساتھ مکافاتِ عمل بھی ہو رہا ہے۔

سینئر اداکارہ نے کہا کہ یاد کریں وہ دن جب آپ نے جنید جمشید کی والدہ کے لیے آن ایئر کیا کہا تھا؟

ان کا کہنا تھا کہ میں نے بھی وہ سنا تھا اور میں سن کر حیران رہ گئی تھی، مشی نے کہا کہ وہ آدمی (جنید جمشید) بہت اچھا تھا کہ اس نے صرف آپ کو اتنا کہا کہ مجھے اور میری فیملی کو اس بات سے بہت دکھ ہوا۔

اس کے بعد جنید جمشید کی وفات ہوگئی، مشی خان نے کہا کہ خدا نہ کرے اگر آپ نے میری والدہ کے لیے یہ بات کی ہوتی نا تو میں آ کر آپ کی طبعیت صاف کر دیتی، جنید جمشید تو اچھا انسان تھا۔

غرور کا سر نیچا، اپنا علاج کروائیں اور جلد از جلد پاکستان سے چلے جائیں کیونکہ یہاں پر آپ کی عزت ایک دھیلے برابر بھی نہیں ہے۔ اب آپ روتے رہیں پیٹتے رہیں، بہت دیر ہوچکی ہے۔

متعلقہ تحاریر