حدیقہ کیانی”دوبارہ“ کی کامیابی کے بعد کیا کرنے جارہی ہیں؟

اداکارہ حدیقہ کیانی اور اداکار بلال عباس  کا ڈرامہ سیریل ”دوبارہ“ ان دنوں ہم ٹی وی نیٹ ورک پر نشر ہورہا ہے اور اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے۔

اداکارہ و گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنے دوسرے ڈرامہ سیریل”دوبارہ“کی کامیابی کے بعد نئے ڈرامہ سیریل کی تیاری شروع کردی۔

اداکارہ حدیقہ کیانی اور اداکار بلال عباس  کا ڈرامہ سیریل ”دوبارہ“ ان دنوں ہم ٹی وی نیٹ ورک پر نشر ہورہا ہے اور اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

حدیقہ کیانی اپنا مشہور گیت”بوہے باریاں“ چرانے پر بھارتی گلوکارہ پر برہم

حدیقہ کیانی کا یادگار گیت ”وہ کون ہے؟“کلاسیکل انداز میں پیش

ڈرامہ سیریل دوبارہ میں  حدیقہ نے اداکار بلال عباس کی عمر رسیدہ اہلیہ کا کردار ادا کیا ہے۔ڈرامے میں دونوں  کی اداکاری اور جوڑی  کو خاصہ پسند کیا جارہا ہے۔حدیقہ نے دوبارہ کی کامیابی کے بعدایک ڈرامے پر کام شروع کردیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hadiqa Kiani (@hadiqakianiofficial)

اداکارہ نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کیں جن میں انہیں اسکرپٹ پڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اداکارہ نے تصاویر کے کیپشن میں لکھاکہ میں اپنا نیا اسکرپٹ پڑھ رہی ہوں۔سینئر اداکارہ صبا فیصل نے حدیقہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ماشااللہ مصروف فنکارہ۔اداکارہ  کے مداحوں نے ان کے نئے ڈرامے کی آمد کی خبر پر کافی خوشی کااظہار کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر