کیا متھیرا پاکستان کی کم کارڈیشین ہیں؟ نئی تصاویر وائرل

پرکشش اداکارہ اور ماڈل نے اپنی بےباک تصاویر شیئر کیں تو 44 ہزار افراد کے دل موم ہوگئے، متھیرا نے کہا اپنی کشتی چلاؤ اور مجھ سے دور ہوجاؤ۔

پرکشش اداکارہ، ماڈل اور ٹی وی شو کی میزبان متھیرا نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ دیوار کی طرف منہ کر کے کھڑی ہیں۔

متھیرا نے تصویر پر کیپشن دیا کہ اپنی کشتی دھیرے دھیرے چلاتے رہو اور مجھ سے دور ہوجاؤ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mathira M (@real_mathira)

ان تصاویر میں متھیرا کافی بے باک انداز میں پوز دے رہی ہیں اور ان کے خوبصورت خدوخال بھی واضح ہو رہے ہیں۔

اسی عنصر کا بغور مشاہدہ کرنے کے بعد ایک مداح نے کہا کہ یہ کم کارڈیشین کا پاکستانی ورژن ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

بےباک اداکارہ فریال محمود کی تصاویر وائرل، تنقید کے بجائے تعریف کی گئی

کم کارڈیشین مشہور و معروف امریکی اداکارہ ہیں، پچھلے کچھ عرصے سے متھیرا ہو بہو کم کارڈیشین کی طرح لگنے لگی ہیں۔

متھیرا کی ان تصاویر کو 44 ہزار سے زائد افراد نے لائیک کیا۔

وہ اکثر اپنے بے باک فوٹوشوٹس کی وجہ سے موضوع بحث بنی رہتی ہیں۔

متعلقہ تحاریر