انوشے اشرف نے نئی ایئرلائن فلائی جناح کے نام پر اعتراض اٹھادیا
بہت اچھا اقدام ہے، لیکن نام فلائی جناح کیوں؟ جناح ایئرویز، جناح ایئر، قائد ایئر، قائد ایئر لائنز کیسا رہے گا ؟اداکارہ
پاکستانی وی جے اور اداکارہ انوشے اشرف نے پاکستان میں کم لاگت والی نئی نجی ایئرلائن فلائی جناح کے نام پر اعتراض اٹھاتے ہوئے دوسرے نام تجویز کردیے ۔
معروف وی جے نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ بہت اچھا اقدام ہے، لیکن نام فلائی جناح کیوں؟ جناح ایئرویز، جناح ایئر، قائد ایئر، قائد ایئر لائنز کیسا رہے گا ؟ بس کچھ خیالات ہیں ۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ عالیہ بھٹ ہالی ووڈ میں ڈیبیو کیلیے روانہ
علی ظفر کو 42ویں سالگرہ پر بڑھتی عمر کا خوف لاحق ہوگیا؟
گزشتہ سال ستمبر میں بانی پاکستان کا نام تجارتی سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے پر بحث شروع ہوئی تھی جس پر خلیج ٹائمز نے ایک سروے کرایا تھا۔
Great initiative, but Fly Jinnah? Ummm how about Jinnah airways, Jinnah air, Quaid air? Quaid airlines? Just some thoughts to chew on. #Pakistan #tourism #budgetair
— Anoushey Ashraf (@Anoushey_a) May 19, 2022
خلیج ٹائمز کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کیے گئے ایک سروے کے نتائج میں زیادہ تر شرکا نے اس اقدام کی حمایت کی تھی تاہم شرکا نے تجویز دی کہ حکومت کو نئی ایئر لائن کیلیے فلائی جناح کے بجائے جناح ایئر لائن کے نام پر غور کرنا چاہیے۔
خلیج ٹائمز ٹویٹر اور لنکڈ ان پلیٹ فارمز پر سروے کے تقریباً 950 شرکا نے کہا کہ تجارتی سرگرمیوں کے لیے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا نام استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
#POLL: Fly Jinnah was named after the founder of Pakistan; do you agree with using founding father names for commercial purposes?https://t.co/2ymZTXELGg#FlyJinnah
— Khaleej Times (@khaleejtimes) September 5, 2021
سیرین ایئر اور ایئرسیال کے بعد فلائی جناح پاکستانی ایوی ایشن مارکیٹ میں تازہ ترین اضافہ ہے ۔ جیٹ گرین ایئر لائن اور کیو ایئر لائنز بھی سول ایوی ایشن اتھارٹی آف پاکستان سے اے او سی سرٹیفکیٹ کے حصول کے عمل میں شریک ہیں۔