کرتار پور راہداری کھولنا عمران خان کا شاندار فیصلہ ہے،دیپک پروانی

کیا مریم نواز اب باٹا پہنیں گی؟معروف فیشن ڈیزائنر کا درآمدی اشیا پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد لیگی نائب صدر پر لطیف طنز

پاکستان کے معروف فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی  نے کرتار پور راہداری کھولنے کو عمران خان کا بہترین فیصلہ قراردیدیا۔

دیپک پروانی نے پرتعیش  اشیا کی درآمد پر پابندی  عائد کرنے کے حکومتی فیصلےپر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو لطیف طنز کا نشانہ بناڈالا۔

یہ بھی پڑھیے

انوشے اشرف نے نئی ایئرلائن فلائی جناح کے نام پر اعتراض اٹھادیا

اداکارہ عالیہ بھٹ ہالی ووڈ میں ڈیبیو کیلیے روانہ

دیپ پروانی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ آپ کچھ بھی کہیں لیکن  کرتار پور راہداری کھولنا  پاکستان اور بھارت کے عوام کیلیے عمران خان کا ایک  رحم دلانہ اور عظیم فیصلہ ہے۔

فیشن ڈیزائنر نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ  تو اب  جبکہ درآمدی جوتوں پر پابندی عائد ہوچکی ہے تو مریم نوازباٹا پہنیں گی؟

متعلقہ تحاریر