اسپاٹیفائی کا گلوکارہ حدیقہ کیانی کو منفرد انداز میں خراج تحسین

اسپاٹیفائی نے گلوکارہ حدیقہ کیانی کو اپنے EQUAL Pakistanپروگرام کی سفیر کے اعزاز سے نوازا اور انکی تصویر نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کردی

دنیا بھر میں موسیقی کی آن لائن اسٹریمنگ کے سب سے بڑے   پلیٹ فارم اسپاٹیفائی نے گلوکارہ حدیقہ کیانی کو منفرد انداز میں خراج تحسین پیش  کرتے ہوئے اپنے EQUAL Pakistanپروگرام کی سفیر کے اعزاز سے نوازا ہے۔

گلوکارہ  حدیقہ کیانی نے موسیقی کیلیے خدمات کو سراہنے پر میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم سے اظہار تشکر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

علی ظفر کو 42ویں سالگرہ پر بڑھتی عمر کا خوف لاحق ہوگیا؟

اداکارہ ریما کو کس پرانے گیت نے ماضی کی یاد دلادی ؟

دنیابھر میں موسیقی  کی آن لائن اسٹریمنگ کے سب سے بڑے پلیٹ فارم اسپاٹیفائی نے ایکول پاکستان مہم کے تحت  عروج آفتاب اور مہک علی  کے بعد گلوکارہ حدیقہ کیانی  کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اسپاٹی فائی نے حدیقہ کیانی کی تصویر نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کی ہے جس پر گلوکارہ و اداکارہ نے میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم کا شکریہ بھی اداکیا ہے۔

اسپاٹیفائی پاکستانی خواتین تخلیق کاروں کواپنا تیار کردہ مواد ایک پلیٹ فارم کیلیے   دنیا بھر تک پہنچانے کے مشن پر عمل پیرا ہے۔اس سلسلے میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے اسپٹیفائی نے مارچ میں EQUAL Pakistan  مہم لانچ کی تھی۔

EQUAL Pakistan کے ذریعے اسپاٹیفائی  کے گلوبل میوزک پروگرام کا مقصد  اپنے وسائل کا استعمال کرتے ہوئے خواتین تخلیق کاروں کے کام توسیع دینا  اور عالمی سطح پر ان تخلیق کاروں کے لیے نئے مواقع فراہم کرنا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Spotify Pakistan (@spotifypakistan)

EQUAL Pakistan ہر مہینے ایک ایمبیسیڈر آف دی منتھ کو اسپاٹ لائٹ کرتا ہے، ان کے گانوں کو اجاگر کرتا ہے اور مداحوں کو انہیں دریافت کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔اسپاٹیفائی نے مارچ میں پاکستانی میوزک سنسنیشن عروج آفتاب کو EQUAL Pakistanکی پہلی سفیر بنایا تھا۔

اپریل کے مہینے میں  مہک علی  EQUAL Pakistanکی سفیر بنی تھیں اور اب مئی کے مہینے میں گلوکارہ حدیقہ کیانی کوEQUAL Pakistan سفیر کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Spotify Pakistan (@spotifypakistan)

واضح رہے کہ25 سال تک  گلوکاری کے میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی حدیقہ کیانی نے اداکاری کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور اب تک ان کے دو ڈرامہ سیریل ہٹ ہوچکے ہیں جبکہ ان دنوں پر وہ تیسرے ڈرامے پر کام شروع کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

متعلقہ تحاریر