مہوش اعجاز پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی خامیوں پر پھٹ پڑیں
اذان سمیع خان کو اداکاری چھوڑنے، احد رضا میر کو مزاحیہ کردار نہ کرنے کا مشورہ، ہر ڈرامے میں اغوا کیے جانے پر درفشاں سلیم اور حبا بخاری کو ناقابل اعتباد قرار دیدیا، احسن رحیم اور نبیل قریشی کی تعریف
خاتون صحافی مہوش اعجاز پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی خامیوں پر پھٹ پڑیں ۔کئی اداکاروں اور فلم سازوں کو نام لیکر تنقید کانشانہ بنایا۔
مہوش اعجاز نے لکھا کہ میں اس بارے میں مزید خاموش نہیں رہ سکتی، برائے مہربانی اذان سمیع خان کو اداکاری نہیں کرنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیے
اسپاٹیفائی کا گلوکارہ حدیقہ کیانی کو منفرد انداز میں خراج تحسین
انوشے اشرف نے نئی ایئرلائن فلائی جناح کے نام پر اعتراض اٹھادیا
مہوش اعجاز نے لکھا کہ میری مزید آرا شاید بہت سے لوگوں کو پریشان کر سکتی ہیں لیکن لیکن کسی کو تو یہ کرنا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ در فشان سلیم اور حبا بخاری قابل اعتبار نہیں ہیں کیونکہ ان پیاری ہیروئینز کو ہر کوئی اغوا کرنا چاہتا ہے۔
More opinions that might get me cancelled or probably will tick off many ppl. Esp stans. But someone’s gotta do it. At the risk of getting ratioed to infinity here it goes.
Durrefishan is not believable as the darling heroine everyone wants to kidnap. Neither is Hiba Bukhari.
— Mahwash Ajaz 🇵🇰 (@mahwashajaz_) May 20, 2022
انہوں نے کہا کہ زاویار اعجاز بھی زیادہ اداکاری نہیں کر سکتے۔ مدیحہ امام کو اسٹاک ہوم سنڈروم پر مبنی کردار کرنے سے روکنا ہوگا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ اداکار احد رضا میر مزاحیہ کردار نہیں کر سکتے۔
Zaviyar Ejaz cant act much either. Madiha Imam needs to stop doing Stockholm Syndrome based roles. Ahad Raza Mir cannot do comedy. Dum Mastam’s script needed work. Wajahat Rauf needs to invest in better filmmaking. Only Ahsan Rahim & Nabeel Qureshi can be trusted to make films.
— Mahwash Ajaz 🇵🇰 (@mahwashajaz_) May 20, 2022
مہوش اعجاز نے مزید لکھا کہ فلم دم مستم کے اسکرپٹ پر کام کرنے کی ضرورت تھی جبکہ وجاہت رؤف کو بہتر فلم سازی میں سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم سازی کے لیے صرف احسن رحیم اور نبیل قریشی پر ہی بھروسہ کیا جا سکتا ہے۔