لگتا ہے صرف عمران خان کو ہی ملک کی پرواہ ہے، ماہین خان

ملک تیزی سے روبہ زوال ہے، حادثے سے پہلے کسی نے ہمیں تھامنا ہوگا، معروف فیشن ڈیزائنر

ملک کی موجودہ معاشی و سیاسی صورتحال نے تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کو تشویش میں مبتلا کررکھا ہے۔معروف فیشن ڈیزائنر ماہین خان  نے بھی ملک کی موجودہ  صورتحال  پر پریشانی کا اظہار کردیا۔

فیشن انڈسٹری میں کئی معروف چہرے متعارف کرانے والی ماہین خان  نے بھی سابق وزیراعظم عمران خان سے امیدیں باندھ لیں

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ عشنا شاہ کو لنگڑے آم کی تلاش

انڈین اداکار ٹائیگر شروف بریک ڈانسر سبحان سہیل کے فین ہو گئے

ماہین خان نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ  ملک تیزی سے روبہ زوال ہے، حادثے سے پہلے کسی نے ہمیں تھامنا ہوگا، لگتا ہے صرف عمران خان کو ہی ملک کی پرواہ ہے۔

متعلقہ تحاریر