علی ظفر نے انسٹاگرام پر برہنہ تصویر کیوں شیئر کردی؟

گلوکار نے دوست کا چیلنج پورا کرنے کیلیے کپڑے اتار کر تصویر شیئر کردی،انسٹاگرام صارفین کی جانب ٹرولنگ کا سامنا

گلو کار علی ظفر نے سوشل میڈیا پر برہنہ تصویر شیئر کردی جس پر انہیں شدید تنقید اور ٹرولنگ کا سامنا ہے۔

علی ظفر نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں برہنہ حالت میں بستر پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

لگتا ہے صرف عمران خان کو ہی ملک کی پرواہ ہے، ماہین خان

انڈین اداکار ٹائیگر شروف بریک ڈانسر سبحان سہیل کے فین ہو گئے

علی ظفر نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ  ایک دوست نے مجھے یہ تصویر پوسٹ کرنے کا چیلنج دیا تھا،معذرت خواہ ہوں۔ نیم برہنہ تصویر شیئر کیے جانے بعد  علی ظفر کو شدید تنقید ا ور ٹرولنگ کا سامنا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar)

ایک صارف نے علی ظفر کی پوسٹ پر طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ   دوست میشا شفیع تھی۔ایک صارف نے لکھا کہ جب گرمی میں لائٹ نہ ہوتو ایسا ہی ہوتا ہے۔ایک خاتون صارف نے گلوکار واداکار کو اپنی پوسٹ پر تبصرے کا آپشن ختم کرنے کا مشورہ دیدیا۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ہمیشہ دوست کے کندھے پر رکھ ہی بندوق چلائی جاتی ہے۔ایک اور صارف نے لکھا کہ لگتا ہے کہ آپ  کا اکاؤنٹ کسی نے ہیک کرلیا ہے۔

متعلقہ تحاریر