پہلی بار کینز فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم کی نمائش ہوگی

ثروت گیلانی شرکت کیلیے روانہ، فیچر فلم کیٹگری میں صرف 14 فلمیں منتخب ہوتی ہیں، پاکستانی فلم 'جوائےلینڈ' بھی شامل۔

خوبصورت، ذہین اور اسمارٹ اداکارہ ثروت گیلانی نے انسٹاگرام پر مشہور فلم فیسٹیول کینز میں شرکت کے لیے جاری کردہ اینٹری پاس کی تصویر شیئر کی۔

ثروت نے لکھا کہ یہ پاکستان کی نمائندگی کا وقت ہے، ساتھی اداکارہ عائشہ عمر نے کمنٹ کیا کہ اور اس کام کیلیے (پاکستان کی نمائندگی) کے لیے آپ سے بہتر کوئی نہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sarwat G (@sarwatg)

‘جوائے لینڈ’ نامی فلم پاکستان کی پہلی فلم ہے جو کہ کینز فلم فیسٹیول میں دکھائی جائے گی۔

یہ فیچر فلم صائم صادق نے بنائی ہے جسے کینز فلم فیسٹیول نے پریمیئر کیلیے منتخب کیا تھا۔

یہ بات اس لیے بھی اہم ہے کہ فیچر فلم کی کیٹگری میں دنیا بھر سے صرف 14 فلموں کا انتخاب کیا جاتا ہے اور اس سال ‘جوائے لینڈ’ بھی اس میں شامل ہے۔

جوائے لینڈ کی کہانی ایک خوش و خرم جوائنٹ فیملی کی ہے جو کہ کئی برس سے گھر میں ایک بیٹے کی پیدائش کے خواہاں ہے۔

فیملی کا سب سے چھوٹا بیٹا چھپ چھپا کے ایک ڈانس تھیٹر گروپ جوائن کرلیتا ہے اور اسے ایک خواجہ سرا سے محبت ہوجاتی ہے۔

اس فلم کیلیے سرمد کھوسٹ نے پروڈیوسر کے فرائض انجام دیئے ہیں جبکہ عبداللہ صدیقی میوزک پروڈیوسر ہیں۔

جوائے لینڈ میں علی جونیجو، علینہ خان، راستی فاروق، ثروت گیلانی، سہیل سمیر، سلمان پیرزادہ اور ثانیہ سعید نے اداکاری کی ہے۔

بین الاقوامی کینز فلم فیسٹیول کینز میں فلم کا پریمیئر کیا جائے گا جس میں ثروت گیلانی بھی شرکت کریں گی۔

متعلقہ تحاریر