بھارتی فلمساز کرن جوہر نے ابرار الحق کا گانا”نچ پنجابن“ چوری کرلیا
ابرار الحق کا مشہور زمانہ پنجابی گیت فلم” جگ جگ جیو “ میں شامل کیا گیا ہے، ابرار الحق کا شدید اظہار برہمی،قانون چارہ جوئی کا عندیہ
بھارتی فلمساز و ہدایت کار کرن جوہر نے اپنے پروڈکشن ہاؤس کے بینرتلے بننے والی فلم کیلیے پاکستانی گلوکار ابرار الحق کا مشہور زمانہ گیت”نچ پنجابن “ چوری کرلیا۔
گلوکار ابرار الحق نے کرن جوہر کے خلاف عدالت جانے کا عندیہ دے دیا۔
یہ بھی پڑھیے
پہلی بار کینز فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم کی نمائش ہوگی
علی ظفر نے انسٹاگرام پر برہنہ تصویر کیوں شیئر کردی؟
فلم ساز کرن جوہر کے پروڈکشن ہاؤس دھرما پروڈکشن نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر فلم” جگ جگ جیو “کا ٹریلر جاری کیا جس میں ابرارالحق کا 2002 میں جاری کیا جانے والے مشہور زمانہ پنجابی گیت ”نچ پنجابن “چوری کیا گیا ہے۔بھارتی ہدایت کار نے ابرار الحق کے گانے کے بول ہی نہیں بلکہ اس کی دھن بھی چوری کی ہے۔
A family is built on love, laughter, tears, forgiveness and togetherness!💕
Experience all of it at the same time with this special parivaar and their reunion filled with surprises! #JJJTrailer out now – https://t.co/53AxhNwp3k#JugJuggJeeyo coming to cinemas on 24th June!— Dharma Productions (@DharmaMovies) May 22, 2022
گلوکار ابرار الحق نے اپنا گانا بغیر اجازت فلم میں شامل کرنے پر ہدایت کار کرن جوہر پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ابرارالحق نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں نے اپنا گانانچ پنجابن کسی بھارتی فلم کو نہیں بیچا اور اس کے ہرجانے کے دعوے کے لیے میں عدالت جانے کا حق رکھتا ہوں۔
I have not sold my song “ Nach Punjaban” to any Indian movie and reserve the rights to go to court to claim damages. Producers like @karanjohar should not use copy songs. This is my 6th song being copied which will not be allowed at all.@DharmaMovies @karanjohar
— Abrar Ul Haq (@AbrarUlHaqPK) May 22, 2022
انہوں نے مزید لکھا کہ کرن جوہر جیسے پروڈیوسرز کو گانا کاپی نہیں کرنا چاہیے، یہ میرا چھٹا گانا کاپی کیا جا رہا ہے جس کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔
Song “Nach Punjaban” has not been licensed to any one. If someone is claiming it , then produce the agreement. I will be taking legal action.#NachPunjaban
— Abrar Ul Haq (@AbrarUlHaqPK) May 22, 2022
ابرار الحق نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ گانے ’’نچ پنجابن‘‘ کا لائسنس کسی کو نہیں دیا گیا، اگر کوئی دعویٰ کر رہا ہے تو معاہدہ پیش کریں، میں قانونی کارروائی کروں گا.
یاد رہے فلم جگ جگ جیو میں ورون دھون اور کیارا ایڈوانی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں انیل کپور، نیتو سنگھ اور دیگر فنکار شامل ہیں۔ فلم 24 جون کو ریلیز ہوگی۔