گلوکارہ ریحانہ نے ماں بننے کے بعد شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی؟
ریحانہ اپنے بچے کی پرورش ہالی ووڈ کی چکاچوند سے دور اپنے آبائی شہر بارباڈوس میں کرنا چاہتی ہے، قریبی ذرائع کا دعویٰ
کیا امریکی گلوکارہ ریحانہ نے بچے کی پیدائش بعد شوباز سے کنارہ کشی اختیار کررہی ہیں؟ اداکارہ کی آبائی وطن بارباڈوس منتقل ہونے کی خبریں میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔
برطانوی اخبار سنڈے مرر نے دعویٰ کیا ہے کہ ریحانہ اپنے بچے کا خیرمقدم کرنے کے بعد ایک بڑے اقدام کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔ مبینہ طور پرامریکی گلوکارہ اپنے نومولود کے ساتھ ہالی ووڈ کی چکاچوند سے دور کیریبین جزائر میں واقع اپنے آبائی شہر بارباڈوس منتقل ہونے کیلیے اپنا سامان باندھ رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
نعمان اعجاز کی اپنی بیماری سے متعلق افواہوں کی مزاحیہ تردید
بھارتی فلمساز کرن جوہر نے ابرار الحق کا گانا”نچ پنجابن“ چوری کرلیا
ایک ذریعے نے سنڈے مرر کو بتایاکہ ریحانہ بارباڈوس سے محبت کرتی ہے اور وہ وہاں پرورش پانا پسند کرتی ہیں،وہ اپنے بچے کو شوبز کی دنیا سے دور وہی تجربہ دینا چاہتی ہے جو انہیں حاصل تھا۔
ریحانہ کے قریبی ذرائع کے مطابق ریحانہ اور ان کے بوائد فرینڈ راکی ، دونوں کے خاندان بارباڈوس میں مقیم ہیں، اس لیے جوڑا چند مہینوں میں وہاں منتقل ہونے کا ارادہ رکھتا ہے۔