اداکارہ صبا قمر کی فلم کملی 3 جون کو ریلیز کیلیے تیار
آپ سب سے 3 جون کو سنیما میں ملیں گے، آئیے کملی کے لیے سب کملے ہو جائیں، اداکارہ کی انسٹاگرام پوسٹ
اداکارہ صبا قمر کی فلم کملی 3 جون کو سنیما اسکرینز کی زینت بنے گی۔ اداکارہ صبا قمر نے اپنے مداحوں کو فلم دیکھنے کیلیے تیار رہنے کی ہدایت کردی۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر فلم کے حوالے سے یاد گار وڈیو شیئر کردی۔
یہ بھی پڑھیے
صباقمر کی فلم کملی کا پوسٹر جاری، ٹیزرجلد ریلیز ہوگا
صبا قمر اے آر وائی پر ‘فراڈ ‘کریں گی
اداکارہ صبا قمر نے شیئر کردہ وڈیو کے ساتھ تبصرے میں لکھا کہ آپ سب سے 3 جون کو سنیما میں ملیں گے، آئیے کملی کے لیے سب کملے ہو جائیں۔
View this post on Instagram
فلم”کملی“ کو ہدایت کار سرمد کھوسٹ نے کنول اور عرفان کھوسٹ کے ہمراہ پروڈیوس کیا ہے اور اسے ’کھوسٹ‘ فلم کے بینر تلے 3جون کو ریلیز کیا جائے گا۔
اداکارہ صبا قمر نے حالیہ دنوں ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ مجھے اپنی نئی فلموں کملی اور گھبرانا نہیں کا شدت سے انتظار ہے، خاص طو رپر کملی کا پراجیکٹ میرے دل کے بہت قریب ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ کوئی نہ کوئی پراجیکٹ ایسا ضرور ہوتا ہے جس میں کردار نبھا کر آپ کو خوشی اور اطمینان محسوس ہوتا ہے اور شاید فلم کملی میں نبھایا گیا کردار بھی ایسا ہی ہے جس کے بارے میں سوچتی ہوں تو خوشی اور اطمینان ملتا ہے۔