بشریٰ انصاری کی نئے گھر کی خوشی میں فنکاروں کیلیے دعوت

اداکارہ صبا حمید، روبینہ اشرف ، مرینہ خان، عروہ حسین، عائشہ عمر اور ان کی والدہ  نے بھی دعوت میں شرکت کی

اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے نئے گھر کی خوشی میں ساتھی فنکاروں کی دعوت کی جس میں  اداکارہ صبا حمید، روبینہ اشرف ، مرینہ خان، عروہ حسین، عائشہ عمر اور ان کی والدہ سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر دعوت کی تصاویر شیئر کیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ صبا قمر کی فلم کملی 3 جون کو ریلیز  کیلیے تیار

گلوکارہ ریحانہ  نے ماں بننے کے بعد شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی؟

عائشہ عمر نے اپنی  پوسٹ میں لکھا کہ  اپنے نئے گھر میں بہترین محفل اور بہترین کھانے  کے ساتھ  اتنی خوبصورت شام  بسانے پر  بشریٰ انصاری کا شکریہ، بہت سارے دوستوں سے ملاقاتیں ہوئیں  اور سب سے اچھی بات، میری ساتھ والدہ بھی تھیں ۔

View this post on Instagram

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

یاد رہے کہ اداکارہ عائشہ عمر اس سے قبل بھی روبینہ اشرف اور صبا حمید کے ساتھ بشریٰ انصاری کی مہمان بنی تھیں ، اپنی سے بڑی عمر کی اداکارؤں سے ملاقات پر عائشہ عمر کو سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیاتھا۔

متعلقہ تحاریر