پاکستانی فلم” جوائے لینڈ“ کی کینز فلمی میلے میں زبردست پذیرائی
شرکا نے 10 منٹ تک کھڑے ہوکر تالیاں بجائیں، فلم کے ہدایت کار صائم صادق اور فنکار جذبات پر قابو نہ پاسکے، آنکھیں نم ہوگئیں
کینز فلمی میلے میں پاکستانی فلم”جوائے لینڈ“ کی زبردست پذیرائی کی گئی،فلم کی اسکریننگ کے بعد شرکا نے 10 منٹ تک کھڑے ہوکر تالیاں بجائیں اور ہدایت کار صائم صادق ،اداکارہ ثروت گیلانی اور ثانیہ سعید سمیت فلم کی پوری کاسٹ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
تقریب کی کئی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جبکہ دنیا بھر کے صحافی اور ناقدین فلم کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
بشریٰ انصاری کی نئے گھر کی خوشی میں فنکاروں کیلیے دعوت
اداکارہ صبا قمر کی فلم کملی 3 جون کو ریلیز کیلیے تیار
بھارتی صحافی نمرتا جوشی نے لکھا کہ ڈیبیو کرنے والوں کیلیے شرکاکھڑے ہوکر داد دینازبردست ہوسکتاہے، جوائے لینڈ دل توڑنے والی فلم ہے، اس فلم نے مجھے 2015 کی اپنی فلم ماسان کی یاد دلادی۔
Standing ovation for debuts can be so damn overwhelming … #joyland is a tender heartbreaker of a film … Reminding me of our own #Masaan back in 2015 … pic.twitter.com/LT1ILJzspo
— Namrata Joshi (@Namrata_Joshi) May 23, 2022
عثمان خالد بٹ نے ٹویٹر پر لکھا کہ جوائے لینڈ کو کانز میں کھڑے ہوکر داد وصول کرتے ہوئے دیکھنا فخر کا لمحہ ہے ، فلم کو بے پناہ سراہا گیا ہے ۔ اس فلم کے ذریعے نئے باب کھلیں گے اور یہ قوت پاکستانی سنیما کو نئی لہر عطا کرے گی،یہ سب زبردست ہے، پوری ٹیم کو مبارکباد، فلم کا مزید انتظار نہیں کرسکتا۔
Such a moment of pride to see #Joyland receive a standing ovation at Cannes, and the immense praise its received.
The doors this will open, the strength this will give to the new wave of Pakistani cinema. Just – wow.
Congratulations to the entire team.
Can’t 𝘸𝘢𝘪𝘵 to watch.
— Osman Khalid Butt (@aClockworkObi) May 24, 2022
فلم ساز جامی آزاد نے دعویٰ کیا کہ کینز کے شرکا نے فلم جوائے لینڈ کیلیے 10 منٹ تک کھڑے ہوکر تالیاں بجائیں۔
— jami azad (insan ity) (@Jamiazad1) May 23, 2022
فلم نگار ولنگٹن المیڈا نے لکھا کہ پاکستانی فلم جوائے لینڈ کے علاوہ کسی فلم کو اتنی دیر تک داد وصول کرتے نہیں دیکھا۔شرکا نے واقعے اسے پسندکیا۔
Never saw a film being applauded for such a long time like in the Pakistani JOYLAND. They really loved it! People were clapping and cheering during the dance scenes, never seen Cannes audience so generous like that. At the end crew members cried overwhelmed w the feedback.
— Wellington Almeida (@wellvis) May 23, 2022
انہوں نے لکھا کہ ڈانس کے مناظر کے دوران لوگ مسکراتے اور تالیاں بجاتے رہے۔ کینز کے شرکا کو کبھی اتنی فراخدلی کا مظاہرہ کرتے نہیں دیکھا یہاں تک کہ آخر میں فلم کی ٹیم جذبات پر قابو نہ رکھ کر روپڑی تھی۔