عمران اشرف کی فلم دم مستم کا مسلسل چوتھے ہفتے سنیما پرراج

دم مستم چوتھے ہفتے کامیابی کے ساتھ سینما گھروں میں چل رہی  ہے اور انشاء اللہ مزید چلے گی،عمران اشرف:فلم 27 مئی کو امریکا کے 9 اور کینیڈا کے 3 شہروں میں ریلیز ہوگی

اداکار عمران اشرف اور امر خان کی پہلی فلم دم مستم کامیابی کے جھنڈے گاڑھ رہی ہے اور مسلسل چوتھے ہفتے سنیما پر راج کررہی ہے۔

رومانوی فلم   رواں ہفتے ہی امریکا اور کینیڈا میں  بھی ریلیز ہونے جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

حدیقہ کیانی دوبارہ نعمان اعجاز کی اہلیہ بنیں گی؟

فہد مصطفیٰ نئی فلم کا ٹریلر جلد جاری ہونے کی خوشی میں بےقابو

اداکار عمران اشرف نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سنیما ہال کی ایک وڈیو شیئر کی جس میں فلم ختم ہونے کے بعد ناظرین کو شور مچاتے اور تالیاں بجاتے نشستوں سے اٹھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

عمران اشرف  نے لکھا کہ یہ آج کی  وڈیو ہے،دم مستم چوتھے ہفتے کامیابی کے ساتھ سینما گھروں میں چل رہی  ہے اور انشاء اللہ مزید چلے گی۔اداکار عمران اشرف نے  ایک اور انسٹاگرام پوسٹ میں امریکا اور کینیڈا میں فلم کی ریلیز کا شیڈول بھی جاری کردیا۔

شیڈول کے مطابق فلم دم مستم 27 مئی کو امریکا کے 9 اور کینیڈا کے 3 شہروں میں ریلیز ہوگی۔اداکار عمران اشرف نے اپنے مداحوں سے پوچھا کہ کیا آپ میرے لیے آئیں گے؟ میرا دل کہتا ہے کہ آپ آئیں گے۔

متعلقہ تحاریر