کانز میں” جوائے لینڈ “کی کاسٹ نے کس ڈیزائنر کے تیار کردہ ملبوسات پہنے؟

پاکستانی فلم کی کاسٹ نے فیشن ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کے تیار کردہ ملبوسات پہنے تھے

فرانس میں عالمی شہرت یافتہ کانز فلمی میلے میں شرکت کرنے والی پاکستانی فلم” جوائے لینڈ“ کی کاسٹ نے کس پاکستانی ڈیزائنر کے ملبوسات زیب تن کیے؟

اس سوال کا جواب جاننے کے منتظر پاکستانی مداحوں کی مشکل آسان ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستانی فلم” جوائے لینڈ“ کی کینز فلمی میلے میں زبردست پذیرائی

اداکارہ صبا قمر کی فلم کملی 3 جون کو ریلیز  کیلیے تیار

فیشن میگزین کے مطابق  فلم جوائے لینڈ کی کاسٹ نے کانز میں پاکستانی فیشن ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کے تیار کردہ ملبوسات پہنے تھے۔مغربی اور مشرقی امتزاج کے حامل ملبوسات  کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کافی پسند کیا گیاتھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by H Pakistan (@hellopakistan)

یاد رہے کہ فلم”جوائے لینڈ“ کو کینز فلمی میلے میں زبردست پذیرائی ملی تھی ۔ فلم کی اسکریننگ کے بعد شرکا نے 10 منٹ  تک کھڑے ہوکر تالیاں بجائیں اور  ہدایت کار صائم صادق ،اداکارہ ثروت گیلانی اور ثانیہ سعید سمیت فلم کی پوری کاسٹ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر