اداکارہ سونیا حسین گزشتہ دنوں کس مشکل سے دوچار رہیں؟
سونیا حسین اور ان کے اہلخانہ گزشتہ دنوں شدید پریشانی میں مبتلا رہے جس کی وجہ تھی ان کے والد کی خراب صحت

اداکارہ سونیا حسین اور ان کے اہلخانہ گزشتہ دنوں شدید پریشانی میں مبتلا رہے جس کی وجہ تھی ان کے والد کی خراب صحت ۔
اداکارہ کے والد کی طبیعت میں اب بہتری آئی ہے جس پرانہوں نے دعائیں اور مزاج پرسی کرنے والے دوست احباب اور ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
عمران اشرف کی فلم دم مستم کا مسلسل چوتھے ہفتے سنیما پرراج
حدیقہ کیانی دوبارہ نعمان اعجاز کی اہلیہ بنیں گی؟
اداکارہ سونیا حسین نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ گزشتہ کچھ روز میرے اور اہلخانہ کیلیے کافی مشکل تھے۔میں اس وقت اپنے والد کی صحت یابی کیلیے دعا کرنے والے ہر شخص کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔الحمد للہ ان کی صحت تیزی سے بحال ہورہی ہے۔
View this post on Instagram
سونیا حسین نے اپنے دوست شہرزاد اور لیاقت نیشنل اسپتال کے ڈاکٹرزاہد حبیب کا بھی شکریہ اداکیااور ان کی صلاحیتوں کی تعریف کی۔اداکارہ نے والد کی مزاج پرسی کیلیے آنے والوں اور ان کے چہرے پر مسکراہٹے بکھیرنے والے عزیز و اقارب کیلیے محبت کا اظہار کیا۔
اداکارہ نے لکھا کہ وہ خوش نصیب ہیں کہ ان کے ارگرد اتنے شاندار لوگ ہیں، سونیا حسین نے رحم کا مظاہرہ کرنے پر اللہ تعالیٰ کا بھی شکریہ ادا کیا۔