کیا سشمتا سین سابق وزیراعظم عمران خان کا فی میل ورژن ہیں؟

وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی اداکارہ کی ایک وڈیو شیئر کرتے ہوئے انہیں عمران خان کا فی میل ورژن قرار دے دیا

وزیردفاع خواجہ آصف نے  معروف بھارتی اداکارہ اور سابق مس یونیورس سشمتا سین کو سابق وزیراعظم عمران خان کا فی میل ورژن قرار دے دیا۔

خواجہ آصف نے بھارتی اداکارہ کی ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ  کپل شرما کے شو میں رومانوی گفتگو کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

نادیہ حسین نے عفت عمر کے منہ پر ن لیگ کو کھری کھری سنادی

اداکارہ سونیا حسین گزشتہ دنوں کس مشکل سے دوچار رہیں؟

وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سشمتا سین کپل شرما کے شو میں شریک ایک پرستار سے رومانوی انداز میں گفتگو کررہی ہیں۔اداکارہ کہتی ہیں  کائنات کی ساری خوشیاں آپ کی طرف موڑ دوں۔آپ کہیں تو چاند سورج کو بھی توڑ لوں۔اتنا بس ہے میری جان یا دو تین جھوٹ اور بول دوں؟

وڈیو دیکھ کر یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ وزیردفاع نے سابق وزیراعظم کو ان کی وعدہ خلافیوں پر تنقید کا نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت میں آنے سے قبل اپنے ووٹرز سے ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر وں کے وعدے کیے تھے تاہم وہ ان دونوں وعدوں کی تکمیل میں بری طرح ناکام رہے۔

متعلقہ تحاریر