ناصر خان جان  نے  پسوڑی  کو پسوڑی میں مبتلا کردی

ٹک ٹاکر کو یہ گانا اس قدر پسند آیا کہ پنجابی سے نابلد ہونے کے باوجود انہوں  نے سُر چھیڑ دیے لیکن پنجابی پر آکر ان کی تان ٹوٹ گئی

ٹک ٹاکر ناصر خان جان بھی کوک اسٹوڈیو  سیزن 14 کے مشہور زمانہ گیت پسوڑی کے مداح بن گئے  ۔

ناصر خان جان  کو یہ گانا اس قدر پسند آیا کہ پنجابی سے نابلد ہونے کے باوجود انہوں  نے سُر چھیڑ دیے لیکن پنجابی پر آکر ان کی تان ٹوٹ گئی۔

یہ بھی پڑھیے

جلد ہی کوئی مجھے ابو کہہ کر پکارے گا، ناصر خان جان

ناصر خان جان کی سوشل میڈیا پر دلچسپ پیشکش

معروف ٹک ٹاکر نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پرایک وڈیو شیئرکی ہے جس میں انہیں  پسوڑی گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ناصر خان جان نے کمال خود اعتمادی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف اپنی بے سری گائیکی کی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی بلکہ اپنے مداحوں سے پسوڑی  کوپسند کرنے والوں  کومینشن کرنے کی فرمائش بھی کرڈالی۔

ٹک ٹاکر کی فرمائش پر مداحوں نے پسوڑی کو پسند کرنے والے اپنے دوستوں کو اس وڈیو پر ٹیگ کرنا شروع کردیا جس کے بعد ٹاک ٹاکر کی ٹرولنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ کسی نے ناصر خان جان کی آواز کا مذاق اڑایا تو کسی نے پنجابی کی ادائیگی کا، ایک مداح نے تو ناصر خان جان کی آواز میں اس گانے کو کانوں کیلیے عذاب قرار دیدیا۔

متعلقہ تحاریر