فلم دم مستم میں کس اداکار کے کمسن بیٹے نے ڈیبیو کیا؟
شوبز انڈسٹری کی خبروں پر نظر رکھنے والے ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم نے دعویٰ کیا ہے کہ فلم دم مستم میں ایک معروف اداکار کے کمسن بیٹے نے ڈیبیو بھی کیا ہے
اداکار عمران اشرف اور اداکارہ امر خان کی پہلی فلم دم مستم سنیما میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھ رہی ہے لیکن اس فلم کے حوالے ایک نیا انکشاف بھی ہوا ہے۔
شوبز انڈسٹری کی خبروں پر نظر رکھنے والے ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم نے دعویٰ کیا ہے کہ فلم دم مستم میں ایک معروف اداکار کے کمسن بیٹے نے ڈیبیو بھی کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
بھارتی گلوکار ”کے کے“ کی انتقال سے قبل اسپتال روانگی کی وڈیو وائرل
استاد چاہت فتح علی خان نے یوم آزادی کیلیے ملی نغمہ تیار کرلیا
فلم میں ڈیبیو کرنے والے ننھے اداکار کوئی اور نہیں بلکہ فلم کے ہیروعمران اشرف کے فرزند ہیں۔شوبز انڈسٹری کی خبروں پر نظر رکھنے والےڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم گیلکسی لولی ووڈ نے اپنے ٹوئٹ میں دعویٰ کیا ہےکہ اداکار عمران اشرف کے بیٹے روہام عمران نے فلم دم مستم میں اپنے والد کے ساتھ ڈیبیو کیا ہے۔
Roham Imran debuts in his father Imran Ashraf’s film Dum Mastam and isn’t he just the cutest 😍 #ImranAshraf #RohamImran pic.twitter.com/fYv2INSxbQ
— Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) May 30, 2022
گلیلکسی لالی ووڈ کی شیئر کردہ ٹوئٹ میں شامل ایک وڈیو میں فلم کا ایک منظر دکھایا گیا ہے جس میں عمران اشرف اپنے بیٹے روہام عمران کو گال پر بوسہ دے رہے ہیں۔عمران اشرف پاکستانی ٹی وی اور فلم انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار ہیں جنہوں نے اپنی جاندار اداکاری کی بدولت انتہائی کم عرصے کافی شہرت سمیٹی ہے۔