گلوکار کیفی خلیل نے اپنی نئی میوزک وڈیو کا ٹیزر جاری کردیا
کیفی خلیل نے کوک اسٹوڈیو کے سیزن 14 گانے کانا یاری سے شہرت حاصل کی تھی جسے اب تک ایک کروڑ 18 لاکھ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے

کوک اسٹوڈیو سیزن 14سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکاری کیفی خلیل نے اپنی نئی میوزک وڈیو”کہانی سنو “ کا ٹیزر جار ی کردیا۔
ٹیزر میں کیفی خلیل کو زیرآب اور پتھریلے راستے پر چلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
بھارتی گلوکار ”کے کے“ کی انتقال سے قبل اسپتال روانگی کی وڈیو وائرل
استاد چاہت فتح علی خان نے یوم آزادی کیلیے ملی نغمہ تیار کرلیا
کیفی خلیل نے اپنی نئی میوزک وڈیو”کہانی سنو “کے ٹیزر میں ایک جملہ”پیار ہوا تھا“ ہی سنایا ہے۔یاد رہے کہ کیفی خلیل نے کوک اسٹوڈیو کے سیزن 14 سے شہرت حاصل کی تھی۔کیفی خلیل کے گانے ”کانایاری“ کو کوک اسٹوڈیو کے سامعین کی جانب سے خاصہ پسند کیا گیا تھا۔
Kahani Suno 2.0 – Music Video Teaser pic.twitter.com/53R6pIa5eD
— Kaifi Khalil (@kaifi_khalil) May 31, 2022
یوٹیوب کوک اسٹوڈیو کے آفیشل پیج بھی کیفی خلیل اور ایوا بی کے اس مشہور گیت کو اب تک ایک کروڑ 80 لاکھ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔









