روحیل حیات نے ملک بھر سے 140گلوکار جمع کرکے قومی ترانا ریکارڈ کرلیا
یہ ایک پرجوش لمحہ تھا،میں نے اس وقت وہ اتحاد دیکھا اور محسوس کیا جس کاکوئی خواب ہی دیکھ سکتا ہے، روحیل حیات: گلوکار ہارون شاہد نے روحیل حیات کو چیمپئن قرار دیدیا

معروف موسیقار روحیل حیات نے پاکستان بھر سے 140 گلوکاروں کو اسلام آباد میں جمع کرکے قومی ترانہ ریکارڈ کرلیا۔
روحیل حیات نے 140 فنکاروں کے اجتماع کو سب سے متاثر کن قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیے
اذان سمیع خان نے انا کو رشتوں کی خرابی کی بڑی وجہ قرار دیدیا
سجل علی کی پہلی برطانوی فلم کس تاریخ کو ریلیز ہوگی؟
روحیل حیات نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میرے لیے سب سے متاثر کن لمحہ تھا جب پاکستان بھر سے 140 گلوکاروں کا ایک پرجوش گروپ قومی ترانہ گانے کے لیے جمع ہوا۔
انہوں نے لکھا کہ وہ ایک پرجوش لمحہ تھا،میں نے اس وقت وہ اتحاد دیکھا اور محسوس کیا جس کاکوئی خواب ہی دیکھ سکتا ہے، مجھے یقین ہے کہ یہ قوم ہرچیز پر قابو پاسکتی ہے اور پائے گی۔پاکستان زندہ باد
I had the most inspiring moment yesterday when a passionate group of 140 singers from all over Pakistan assembled to sing the national anthem. Powerful moment. Saw and felt unity one can only dream of. This nation can and will overcome anything. I’m sure. Pakistan Zindabad 🇵🇰
— Rohail Hyatt 🇵🇰 (@rohailhyatt) June 6, 2022
گلوکار و اداکار ہارون شاہد نے 140گلوکاروں کو اکٹھا کرنے پر روحیل حیات کو چیمپئن قرار دے دیا۔ہارون شاہد نے روحیل حیات کے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اگر کوئی ایک شخص گلوکاروں سے بھرے ہال کومتحد رکھ سکتا ہے جن میں کچھ زندہ لیجنڈز بھی موجود ہوں تو وہ روحیل حیات ہے۔ گزشتہ ہفتے کے آخر میں پاکستان بھر سے 140 گلوکاروں کو ایک ساتھ جمع ہوکر اپنے دل سے گانے کا اعزاز حاصل ہوا۔
This not only gave us a chance to record the national anthem again but also gave so many of us to sit and hang out with fellow musicians! You’ll all see a few more collaborations happening because of this assembly again! Thanks to @rohailhyatt the champion! 🙏🏽❤️
— Haroon Shahid (@Haroon_5hahid) June 7, 2022
اس موقع پر نہ صرف ہمیں قومی ترانہ دوبارہ ریکارڈ کرانے کا اعزاز حاصل ہوا بلکہ ہم میں سے بہت سے لوگوں کو ساتھی موسیقاروں کے ساتھ بیٹھنے اور وقت گزارنے کا موقع ملا! اس اجتماع کے نتیجے میں آپ سب دوبارہ کچھ اور اشتراک ہوتے دیکھیں گے۔
There was an assembly of artists this past weekend in Islamabad to sing/record the National Anthem. I promise you, this assembly will cheer up more Pakistani’s than what our national assembly has managed to do in 75 years. Pakistan Zindabad 🇵🇰♥️
Respect to all the musicians in 🇵🇰— Haroon Shahid (@Haroon_5hahid) June 7, 2022
ہارون شاہد نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ اسلام آباد میں گزشتہ ہفتے کے آخر میں قومی ترانہ ریکارڈ کرانے کے لیے فنکاروں کی ایک اسمبلی منعقد ہوئی ۔ہارون شاہد نے لکھا کہ میں دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ اسمبلی 75 سالوں میں ہماری قومی اسمبلی سے زیادہ پاکستانیوں کو خوش کرے گی۔ پاکستان زندہ باد









