عائشہ عمر کی اظفر رحمان کو جذباتی انداز میں سالگرہ کی مبارکباد
آن اسکرین اور آف اسکرین۔ تم ہمیشہ میرے ہیرو رہو گے،عائشہ عمر نے اپنے اور اظفر رحمان کے 14 سال پرانے ڈرامے کی وڈیو کے ساتھ جذباتی پیغام بھی انسٹاگرام پر شیئر کردیا

پاکستان کی سب سے طویل ترین سٹ کام سیریل سے شہرت حاصل کرنے والی خوبرو اداکار عائشہ عمر نے اپنے قریبی دوست اداکار اظفر رحمان کو انوکھے اور جذباتی انداز میں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔
اداکارہ نے 14 سال قبل 3 ممالک میں فلمائے گئے ڈرامے کی وڈیو اپنے انسٹاگرام پیج پر شیئر کی ہے۔ڈرامے میں عائشہ عمر نےاظفر کے رحمان کے مدمقابل کام کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
روحیل حیات نے ملک بھر سے 140گلوکار جمع کرکے قومی ترانا ریکارڈ کرلیا
اذان سمیع خان نے انا کو رشتوں کی خرابی کی بڑی وجہ قرار دیدیا
عائشہ عمر نے وڈیو کے طویل کیپشن میں لکھا کہ یہ ڈرامہ 14سال قبل 3 ممالک میں فلمایا گیا تھا۔ انتہائی سخت شیڈول کے باوجود وہ کتنا خوبصور ت سفر تھا۔ ہم کیسے بچے تھے ،کتنے جوان اور کتنے جنونی، دلوں میں بڑے خواب لیکر ہم اپنے کیریئر کا آغاز کررہے تھے،اس کے بعد اب تک کتنا کچھ بدل گیا۔
View this post on Instagram
عائشہ عمر نے لکھا کہ اس سب کے دوران ہم بہت سے موڑ اور دوراہوں سے گزرے، نشیب و فراز، انتہائیں اور پستیاں دیکھیں، تقریباً موت کے تجربات سے گزرے، زندگی کو بدلنے والے بہترین اور اذیت ناک لمحات دیکھے لیکن میں پورے اعتماد کے ساتھ ایک بات کہہ سکتی ہوں کہ ہمارا رشتہ اور جنون جوں کا توں ہے۔
عائشہ عمر نے مزید لکھا کہ آن اسکرین اور آف اسکرین، تم ہمیشہ میرے ہیرو رہو گے، اللہ تمہیں ہمیشہ خوش اور محفوظ رکھے۔ سالگرہ مبارک ہو عزفو۔









