اداکارہ صبا فیصل نےکمر توڑ مہنگائی کیخلاف احتجاج کی کال دیدی

بڑھتی ہوئی مہنگائی اور اس مہنگائی میں پستے ہوئے عوام کے حق میں  ہم لوگ 11 جون کو شام 5 بجے لبرٹی چوک طارق روڈ میں احتجاج کریں گے،سینئر اداکارہ

سینئر اداکارہ صبا فیصل نے ملک  میں جاری کمر توڑ مہنگائی کیخلاف عوام کو احتجاج کی کال دے دی۔

اداکارہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہفتہ 11جون کو لبرٹی چوک  طارق روڈ کراچی میں احتجاجی مظاہرہ کریں گی۔

یہ بھی پڑھیے

ملک میں جاری کمر توڑ مہنگائی سے فنکار بھی پریشان

مہنگے پٹرول نے طوبیٰ انور کو کس چیز کی افادیت کا احساس دلادیا؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سینئر اداکارہ صبا فیصل کی ایک وڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ  عوام کے ضروریات زندگی  کو پورا کرنا مشکل نہیں بلکہ ناممکن ہوتا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس بڑھتی ہوئی مہنگائی اوراس  مہنگائی  میں پستے ہوئے عوام کے حق میں  ہم لوگ احتجاج کررہے ہیں، ہم  11 جون کو شام 5 بجے لبرٹی چوک طارق روڈ میں  جمع ہوں گے۔سینئر اداکارہ نے عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کیلیے سوشل میڈیا صارفین  سے بھی احتجاج میں شرکت کی درخواست کی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اداکار و میزبان واسع چوہدری اور اداکار احمد بٹ نے بھی ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر پریشانی کا اظہار کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر