ملالہ یوسفزئی بھی مس مارول کی پرستار بن گئیں
نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ نے مارول اسٹوڈیوز کی نئی پیشکش مس مارول میں پاکستانی تارکین وطن کی بہترین منظر کشی کی بھی تعریف کردی
نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی بھی مس مارول کی پرستار بن گئیں۔
ملالہ یوسفزئی نے مارول اسٹوڈیوز کی نئی پیشکش مس مارول میں پاکستانی تارکین وطن کی بہترین منظر کشی کی بھی تعریف کردی۔
یہ بھی پڑھیے
پہلی مسلم سپر ہیرو سیریز” مس مارول “کی پہلی قسط آج نشر ہوگی
نوپورشرما کو دھمکیوں کے سوال پر نصیر الدین شاہ کا بھارتی اینکر کو کرارا جواب
مس مارول کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ملالہ یوسفزئی کا تحریر کردہ نوٹ شیئر کیا گیا ہے جس میں ملالہ نے ڈزنی پلس پر نشر کی جانے والی نئی ویب سیریز کی تعریف کی ہے۔
#MsMarvel is here! Read my thoughts on the series and conversation with creator @MiniB622 here: https://t.co/P4X2DlpVAO https://t.co/l4fN1GnA1D
— Malala (@Malala) June 8, 2022
ملالہ یوسف زئی نے لکھا کہ ایسا روز نہیں ہوتا کہ میں ٹی وی کھولوں اور سامنے ایسا کردار آجائے جو وہی کھائے جو میں کھاتی ہوں،وہی موسیقی سنے جو میں سنتی ہو اور اردو کے ویسے ہی جملے بولے جو میں بولتی ہوں۔
ملالہ نے مزید لکھا کہ مس مارول کو ایک پاکستانی تارکین وطن خاندان کی زندگیوں کی عکاسی کرتے ہوئے اور ایک نوجوان سپر ہیرو کے طور پر دیکھ کر کتنی خوشی ہوئی جس کی صلاحیتیں اس کے ورثے سے جڑی ہوئی ہیں۔ملالہ نے مارول اسٹوڈیو،ڈزنی پلس اور مس مارول کا بھی شکریہ اداکیا۔
ملالہ یوسف زئی نے مس مارول کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر کردہ ٹوئٹ کو اپنے اکاؤنٹ پر ری ٹوئٹ کیا۔