قائد اعظم زندہ باد کا ٹریلر اور لندن نہیں جاؤں گا کا پوسٹر جاری

فلم قائد اعظم زندہ باد کے ٹریلر کی خاص بات فہد مصطفیٰ کا ایک ڈائیلاگ ہے  جو میاں برادران کے حوالے سے کافی مشہور ہے”کھاتا ہوں تو لگاتا بھی ہوں“۔

ماہرہ  خان اور فہد مصطفیٰ کی فلم” قائداعظم زندہ باد “کا ٹریلر جاری کردیا گیا جبکہ ہمایوں سعید کی فلم”لندن نہیں جاؤں گا “کا بھی پوسٹر جاری کردیا گیا۔

دونوں فلمیں عیدالاضحیٰ پر سنیما گھروں کی زینت بنیں گی۔

یہ بھی پڑھیے

ملالہ یوسفزئی بھی مس مارول کی پرستار بن گئیں

اداکارہ صبا فیصل نےکمر توڑ مہنگائی کیخلاف احتجاج کی کال دیدی

فضا علی اکبر اور نبیل قریشی کی مزاحیہ رومانوی فلم قائد اعظم زندہ باد  کا ٹریلر2 منٹ 33 سیکنڈ پر مشتمل میں ہے جس میں اداکار فہد مصطفیٰ ،اداکارہ ماہرہ خان، سینئر اداکارجاوید شیخ ، محمود اسلم اور نیئر اعجاز کو دکھایا گیا ہے۔

ٹریلر کی ابتدا میں فہد مصطفیٰ کو بدعنوان پولیس انسپکٹر اور جاوید شیخ کو ان کا ماتحت اہلکار دکھایا گیا ہے  جس کا ضمیر ٹھوکر کھانے کے بعد جاگ جاتا ہے اور پھر وہ بدعنوان مافیاز سے ٹکر لیتا ہے۔ ٹریلر کی خاص بات  فہد مصطفیٰ کا ایک ڈائیلاگ ہے  جو میاں برادران کے حوالے سے کافی مشہور ہے”کھاتا ہوں تو لگاتا بھی ہوں“۔

دریں اثنا عید الاضحیٰ ریلیز ہونے والی ایک اور پاکستانی فلم”لندن نہیں جاؤں گا“ کا پوسٹر جاری کردیا گیا۔فلم میں  اداکارہمایوں سعید مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔پوسٹر میں ہمایوں سعید کو لنگی قمیص اور جوگرز میں ملبوس گھوڑے پر سوار دکھایا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر