صبا قمر نے سنیما گھروں کے دورے کیوں شروع کردیے ؟
مداح فلم کی ہیروئن کو اپنے درمیان پاکر حیران رہ گئے، صباقمر نے اپنے کئی پرستاروں سے ملاقات کی، انہیں گلے لگایا اور سیلفیاں بھی بنوائیں

پاکستانی فلم انڈسٹری ورسٹائل اداکارہ صبا قمر نے اپنی نئی فلم کملی کے بارے فلم بینوں کے تاثرات جاننے کیلیے سنیما گھروں کا رخ کرلیا۔
مداح فلم کی ہیروئن کو اپنے درمیان دیکھ کر حیران رہ گئےاور دل کھول کر اداکارہ کی تعریف کی۔اداکارہ نے اپنے پرستاروں سے ملاقات کو دلکش قرار دیدیا۔
یہ بھی پڑھیے
قائد اعظم زندہ باد کا ٹریلر اور لندن نہیں جاؤں گا کا پوسٹر جاری
ملالہ یوسفزئی بھی مس مارول کی پرستار بن گئیں
اداکار صبا قمر نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں سنیماہالز میں جاکر مداحوں کو حیران کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اداکارہ نے مداحوں کے ہیلو ہائے کی اور فلم کملی کے حوالے سے ان کے تاثرات جاننے کی کوشش کی۔
مداح فلم کی ہیروئن کو اپنے درمیان پاکر حیران رہ گئے، صباقمر نے اپنے کئی پرستاروں سے ملاقات کی،انہیں گلے لگایا اور سیلفیاں بھی بنوائیں۔اس موقع پر فلم کے ہدایت کار سرمد سلطان کھوسٹ بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔
View this post on Instagram
صباقمر نے وڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ مجھے یہ جان کر حیرت ہوئی کہ میری اداکاری سے لوگوں کو حوصلہ ملتا ہے،میرے پرستار میرا خاندان ہیں جن سے ملنا مجھے بہت اچھا لگتا ہے ۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ کملی پر اتنی محبت نچھاور کرنے کا شکریہ،اپنی خوشی کو بیان کرنے کیلیے مجھے الفاظ کم پڑگئے ہیں ، آپ سب کے لیے بہت سا پیار اور محبت۔









