بلال اشرف ”ایک ہے نگار“ کوبہترین ایشیائی فلم کا ایوارڈ ملنے پر خوش
اس فلم میں جو کردار میں نےاداکیا وہ اب تک کا سب سے چیلنجنگ کردار تھا،یہ فلم میرے دل کے انتہائی قریب ہے، عمران اشرف

پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی زندگی پر بننے والی ٹیلی فلم ایک ہے نگار نے نیدرلینڈ کے مشہور سیپٹیمیئس ایوارڈ میں بہترین ایشیائی فلم کا ایوارڈ جیت لیا۔
فلم میں ماہرہ خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار بلال اشرف نے اہم کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فلم کی شوٹنگ کے دوران پیش آئے خوشگوار واقعات کی وڈیوز اور تصاویر شیئرکردیں۔
یہ بھی پڑھیے
ایوا بی کا گانا”روزی “ بھی مس مارول کی پہلی قسط میں نشر ہوگیا
عدنان سمیع خان کا اذان سمیع خان کی اداکاری پر ردعمل سامنے آگیا
ایک وڈیو میں بلال اشرف اور ماہرہ خان شمالی پاکستان کے کسی پرفضا مقام پر سڑک کے کنارے گاڑی کھڑی کرکے ڈانس کررہے ہیں۔ عمران اشرف نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ایک ہے نگار سے پہلے مجھے علم ہی نہیں تھا کہ بھنڈی قورمہ کوئی وجود بھی رکھتا ہے۔
View this post on Instagram
انہوں نے لکھا کہ انتہائی عاجز ی محسوس کررہا ہوں کہ فلم ایک ہے نگار نے نیدرلینڈ میں سیپٹیمیئس ایوارڈز میں بہترین ایشیائی فلم کا ایوارڈ جیت لیا۔ اس فلم میں جو کردار میں نےاداکیا وہ اب تک کا سب سے چیلنجنگ کردار تھا۔
انہوں نے کہاکہ یہ فلم میرے دل کے انتہائی قریب ہے ۔انہوں نے فلم کی ہیروئن اداکارہ ماہرہ خان اور کہانی نگار عمیرہ احمد سمیت پوری ٹیم کا شکریہ اداکیا۔
اداکارہ ماہرہ خان نے بلال اشرف کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں تعریف سے نوازا۔انہوں نے لکھا کہ تمہارے علاوہ کوئی جوہر نہیں بن سکتا تھا۔ اعتماد کرنے کا شکریہ۔









