راج کمار ہیرانی فلم پشپا کے ڈائریکٹر سوکمار کی صلاحیتوں کے معترف
راج کمار ہیرانی بھی مشہور ساؤتھ انڈین فلم کے پرستار نکلے، پشپا کو بہترین تفریحی فلم قرار دے دیا

بالی ووڈ کو منا بھائی ایم بی بی ایس اور تھری ایڈیٹس جیسی کامیاب فلمیں دینے والے مشہور ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے تیلگو سنیما انڈسٹری کو پشپا: دی رائز جیسی سپر ہٹ فلم دینے والے ہدایت کار سوکمار بندریڈی کو واٹس ایپ پر پیغام بھیج کر مبارکباد دی ہے۔
ہیرانی نے سوکمار اپنے پیغام میں لکھا کہ مجھے آپ کو بہت پہلے میسیج کرنا چاہیے تھا، جب میں نے پشپا دیکھی تو اس وقت میرے پاس آپ کا نمبر نہیں تھا۔ گزشتہ روز میں مہاویر جئین سے ملا تو ہم نے آپ کے بارے میں گفتگو شروع کردی اور پھر مجھے آپ کا نمبرملا۔
یہ بھی پڑھیے
نوپورشرما کو دھمکیوں کے سوال پر نصیر الدین شاہ کا بھارتی اینکر کو کرارا جواب
عدنان سمیع خان کا اذان سمیع خان کی اداکاری پر ردعمل سامنے آگیا
راج کمار ہیرانی نے مزید لکھا کہ میں بس آپ کو بتانا چاہتا تھا کہ آپ نے کیا شاندار فلم بنائی ہے، میں نے اس کاذکر اتنے ے لوگوں سے کررہا ہوں کہ وہ حیران ہوجاتے ہیں کہ میرے ساتھ مسئلہ کیا ہے۔
Bollywood director #RajKumarHirani liked #Pushpa and personally messaged to director #Sukumar pic.twitter.com/zAh6catzZo
— Thyview (@Thyview) June 10, 2022
انہوں نے کہا کہ مجھے پشپا کی کہانی اچھی لگی، کس طرح آپ نے ہر منظر کو غیر معمولی بنانے کے لیے عین وقت پر گھما دیا، یہ بہترین اندا ز میں فلمائی گئی ہے، سب نے بہترین اداکاری کی،گانے اور موسیقی بھی جاندار ہے، یہ فلم تفریح کا بہترین ذریعہ ہے،اسے دیکھ کر واقعی لطف آیا، ایسے ہی شاندار فلمیں بناتے رہیے گا۔
راج کمار ہیرانی نے سوکمار بندریڈی سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کے ساتھ کچھ وقت بتانا اچھا لگے گا،کسی وقت بھی ممبئی آنا ہوتو برائے مہربانی مجھے فون کیجیے گا۔
Wow India’s biggest and best director #RajKumarHirani messaged #Pushpa director #Sukumar after watching the film…. pic.twitter.com/iWMAmWq48g
— CineHub (@Its_CineHub) June 10, 2022
سوکمار بندریڈی نے توصیفی کلمات پر اظہار تشکرکرتے ہوئے کہا کہ فنون کے استاد کا پیغام موصول ہونا انتہائی حوصلہ افزا ہے، آپ کو جواب دینے میں تاخیر اس لیے ہوئی کہ آپ کا پیغام اپنے دوستوں کو شیئر کرنے میں مصروف تھا، آپ کا پیغام میرے لیے بہت معنی رکھتا ہے، آپ فلمسازی اور لکھنے کے اعتبار سے میرے لیےرہنمائی کا بڑا ذریعہ ہیں۔









