مہرو کی محبت جیت گئی، ڈرامہ سیریل دوبارہ کا شاندار اختتام

ماہر چاہ کر بھی مہرو کو دھوکہ نہیں دے سکا

ہم ٹی وی  کی ڈرامہ سیریل”دوبارہ “اختتام کو پہنچ گئی۔مہرو کی محبت جیت گئی، ماہر چاہ کر بھی مہرو کو دھوکہ نہیں دے سکا۔

سوشل میڈیا صارفین نے ڈرامے کے اختتام کو شاندار قرار دیدیا۔حدیقہ کیانی نے ڈرامے کوپسند کرنے پر مداحوں کاشکریہ اداکیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

حدیقہ کیانی دوبارہ نعمان اعجاز کی اہلیہ بنیں گی؟

حدیقہ کیانی”دوبارہ“ کی کامیابی کے بعد کیا کرنے جارہی ہیں؟

ڈرامہ سیریل دوبارہ مومنہ درید پروڈکشن کی پیش کش تھا۔ ثروت نذیر کی کہانی کو  ہدایت کار دانش نواز نے شاندار انداز میں ڈرامے کی شکل دی تھی۔ڈرامے میں اداکارہ بلال عباس خان  نے ماہر اور اداکارہ حدیقہ کیانی نے مہرو کا مرکزی کردار اداکیا ہے۔

ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کم عمری میں بیوہ ہونے والی مہرو کو پارک میں ملنے والے نوجوان ماہر سے عشق ہوجاتا ہے، دونوں نکاح کرتے ہیں اور پھراس رشتے کو منوانے کیلیے دونوں کو  کٹھن مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔

ابتدا میں ماہر کے دل میں لالچ بھی آتا ہے اور وہ مہرو کو دھوکا دینے کی کوشش بھی کرتا ہے لیکن مہرو اپنی محبت اور اخلاق سے ماہر اور اس کے متعلقین کا دل جیتنے میں کامیاب ہوجاتی ہے۔

تاہم اس دوران ماہر کی پہلی محبت نرمین دوبارہ اس کی زندگی میں آتی ہے اور ماہر کے دل میں اس کی محبت جاگ اٹھتی ہے اور وہ دوبارہ مہرو کو دھوکہ دینا شروع کردیتا ہے۔

ڈرامے کی آخری قسط میں دکھایا گیا ہے کہ ماہر، نرمین سے شادی کرنے کا فیصلہ کرتا ہے تاہم دونوں کا ضمیر انہیں اس اقدام سے باز رہنے کیلیے ملامت کرتا ہے، ماہر شادی کے لیے گھر سے روانہ ہوتا ہے تو مہرو ساری حقیقت جاننے کے باوجود اسے نہیں روکتی اور خوش دلی سے الوداع کرتی ہے اور یہ لمحہ ہی ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوتا ہے۔

 ماہر گھر سے تو چلاجاتا ہے تاہم نرمین تک پہنچنے کی ہمت نہیں کرپاتا اور راستے میں یوٹرن لیکر دوبارہ اسی پارک میں پہنچ جاتا ہے جہاں مہرو کی اس سے پہلی مرتبہ ملاقات ہوئی تھی اور مہرو بھی بوجھل دل کے ساتھ واک کیلیے اسی پارک کا رخ کرتی ہے اور ماہر کو اسی بینچ پر بیٹھا دیکھ کر حیران رہ جاتی ہے جہاں وہ پہلی ملاقات میں بیٹھے تھے۔ یو ں کئی نشیب و فراز سے گزرنے کے بعد یہ کہانی حسین اختتام کو پہنچتی ہے۔

ڈرامہ سیریل دوبارہ ناظرین میں خاصہ مقبول  ہوا ہے، اس کی مقبولیت کا اندازہ اس بات بھی لگایاجاسکتا ہےکہ ڈرامے کی آخری قسط کو محض 14 گھنٹے میں 20 لاکھ سے زائد ناظرین دیکھ چکے ہیں جبکہ 50ہزار ناظرین نے آخری قسط  پر پسندیدگی کااظہار کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hadiqa Kiani (@hadiqakianiofficial)

ڈرامے کی مرکزی کردار اداکارہ حدیقہ کیانی نے ڈرامے کو پسند کرنے پر انسٹاگرام پوسٹ کےذریعے ناظرین کا شکریہ ادا کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر