ایکشن فلم یا وڈیو سانگ: جنت مرزا کس پروجیکٹ پر کام کررہی ہیں؟

اداکارہ کی ایکشن سین فلم بند کرانے کی وڈیو نے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کردیا

ٹک ٹاکر اور اداکارہ جنت مرزا فلم میں آرہی ہیں یا وڈیو سانگ میں؟ اداکارہ کی ایکشن سین فلم بند کرانے کی وڈیو نے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کردیا۔

جنت مرزا نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں فائٹنگ سین کی مشق کرتے اور اسے فلم بند کراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

جنت مرزا کی نئی فلم کا گانا کل ریلیز ہوگا

جنت مرزا کی کزن کی شادی میں ڈانس کی وڈیو وائرل

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی وڈیو میں  کے پس منظر میں دل یہ ضدی ہے گانا بھی چل رہا ہے، ٹک ٹاکر کے مداحوں کی جانب سے وڈیو کوخاصہ پسند کیا جارہا ہے۔23 گھنٹے میں اس وڈیو کو بھی 2 لاکھ 32 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jannat Mirza (@jannatmirza_)

انسٹاگرام صارفین نے وڈیو  کو پسند کرتے ہوئے کہا کہ وہ  ٹک ٹاکر کے  نئے پروجیکٹ کے حوالے سے خاصے پرجوش ہیں اوراس کے سامنے آنے کا بے صبری سے انتظار  کررہے ہیں۔ جنت نے وڈیو کے کیپش میں  لکھا کہ جلد آرہا ہے،ٹک ٹاکر نے وڈیو اچھی ایڈٹ کرنے پر ایڈیٹر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

متعلقہ تحاریر